An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

ہماری مشترکہ ذمہ داری:غلط معلومات کو
بے اثر بنانا

العربية | 中文 (中国) | English | Français | فارسی | PortuguêsРусский | Español | Українська 
ہم اس پیج کو تازہ ترین بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں، برائے مہربانی اس پیج کا انگریزی متن والا پیج دیکھیے۔

“دنیا میں سچ ہوتے ہیں اور جھوٹ ہوتے ہیں۔ جھوٹ اقتدار اور منافعے کی خاطر بولے جاتے ہیں۔ شہریوں کی حیثیت سے، امریکیوں کی حیثیت سے، اور خاص طور پر ایسے لیڈروں کی حیثیت سے جنہوں نے اپنے آئین کا پاس کرنے اور اپنی قوم کی حفاظت کرنے کا عہد کر رکھا ہے، ہم سب کا یہ فرض اور ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سچ کا دفاع کریں اور جھوٹ کو شکست دیں۔”

جوزف آر بائیڈن جونیئر
امریکہ کے صدر

غلط معلومات پھیلانے کا شمار کریملن کے سب سے اہم اور دور رس ہتھیاروں میں ہوتا ہے۔ روس نے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معلومات کے ماحول میں دائمی مخاصمانہ مقابلے کے تصور کو عملی شکل دی ہے۔ یہ ماحولیاتی نظام کریملن کے پالیسی اہداف کو تزویراتی انداز سے فروغ دینے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑتا اور پھیلاتا ہے۔ جھوٹ کے اس منبعے کے لیے کوئی موضوع ممنوع نہیں ہے۔ انسانی حقوق اور ماحولیاتی پالیسی سے لے کر قتل وغارت گری اور شہریوں کو ہلاک کرنے والی بمباریوں کی مہموں تک، روس کی مذموم اصولوں کی کتاب کے مطابق ہر چیز جائز ہے۔

چونکہ سچ کریملن کے حق میں نہیں ہوتا اس لیے روس کی انٹیلی جنس سروسز ایسی ویب سائٹیں بناتی ہیں، انہیں ذمہ داریاں سونپتی ہیں اور ان پر اثر انداز ہوتی ہیں جو جھوٹ پھیلانے اور اختلاف کے بیج بونے کے لیے خبررساں اداروں کا روپ دھارے ہوتی ہیں۔ غلط معلومات معاشروں کو غیر مستحکم کرنے اور ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے زمین ہموار کرنے کا ایک تیز اور کافی حد تک سستا طریقہ ہیں۔ لاتعداد بار ان مذموم سرگرمیوں میں روس کے ملوث ہونے کے انکشافات کے باوجود، روس بین الاقوامی اصولوں اور عالمی استحکام کے خلاف کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹیں

11 جولائی 2022
یوکرین کو بدنام کرنے کے لیے کریملن کا یہود دشمنی کا سہارا

24 جون 2022
گمراہ کن روسی معلومات عالمی خوراک کے بحران کے روس کے ذمہ دار ہونے کو چھپا نہیں سکتیں

2022 مئی 23
روسکے غلط اطالعات پھیالنے اور پروپیگنڈے کے نظام میں

2022 جنوری 20
کریملن کی مالی امداد سے چلنے والا میڈیا: آر ٹی اور سپتنک کا روس کے غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈے کے ماحول میں کردار [انگریزی میں]

آر ٹی اور سپتنک جیسے روس کی سرکاری ملکیت اور ریاستی ہدایات کے تحت چلنے والے میڈیا کے ادارے اِن فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ روس کو اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے غلط معلومات کا کس طرح استعمال کرنا ہے۔ سرکاری ملکیت اور ریاستی ہدایات کے تحت چلنے والے یہ ادارے روسی بیانیے کو غیر ملکی سامعین تک پھیلاتے ہیں، اور روسی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ ویب سائٹوں سمیت روس کے غلط معلومات کے ماحول کے دیگر ستونوں کے مواد کو باقاعدگی سے بڑہاوا دیتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے گلوبل انگیجمنٹ سینٹر [بین الاقوامی تعامل کے مرکز] کی ” کریملن کی مالی امداد سے چلنے والا میڈیا: آر ٹی اور سپتنک کا روس کے غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈے کے ماحول میں کردار” کے عنوان سے جاری کی جانے والی رپورٹ کریملن کے زیر کنٹرول ایسی تنظیموں کو بے نقاب کرتی ہے جو آزاد میڈیا کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔

اگست 2020
غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈے کے ماحول کے روسی ستون

محکمہ خارجہ کے گلوبل انگیجمنٹ سینٹر نے اگست 2020 میں “غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈے کے ماحول کے روسی ستون” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں روس کے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے ماحولیاتی نظام کے پانچ ستونوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ میڈیا میں  گہرا اثر پیدا کرنے کے لیے یہ ستون کس طرح کام کرتے ہیں۔ اس رپورٹ میں خاص طور پر یہ تفصیلات بیان کی گئی ہیں کہ کسی ایک ستون کے حربے، پراکسی ذرائع، بدنیتی پر مبنی مواد کو نمایاں کرنے اور جھوٹ کا یقین دلانے کے لیے دوسرے ستونوں کے ساتھ مل کر کس طرح کام کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ فرانسیسی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور عربی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔ 

غلط معلومات کے توڑ کے مضامین

گلوبل انگیجمنٹ سینٹر کے غلط معلومات کے توڑ کے مضامین میں سیکھے گئے اسباق کا خلاصہ بیان کیا جاتا ہے اور اس مسئلے  پر کام کرنے والے نوواردوں کے فائدے کے لیے غلط معلومات کے توڑ کے لیے اگلی صفوں میں کام کرنے والوں کے تجربات کی بنیاد پر بتایا جاتا ہے کہ ان کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ مضامین کے گزشتہ ایڈیشنوں میں مندرجہ ذیل مضامین شامل ہیں اور یہ ہسپانوی، روسی اور فرانسیسی زبانوں میں دستیاب ہیں۔ 

جنوری 2022 13
بنیادی خوفوں سے ناجائز فائدہ اٹھانا [انگریزی]

یہ مضمون اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ خوف کو غلط معلومات پھیلانے میں کس طرح اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ لوگوں کے غیر معقول خوف کی نشاندہی کرنے سے اِن جھوٹے بیانیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اکتوبر2021 4
نیمسٹوف کے قتل اور ناوالنی اور سکریپال کو قتل کرنے کی کوششوں کو غلط رنگ دینا

اس میں نیمسٹوف کے قتل کے بعد انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے) کی ٹرول فیکٹری کو دی گئیں ہدایات کے بارے میں دستاویزی ثبوت، اور سکریپال اور ناوالنی کو زہر دینے کے بعد شدید قسم کے پروپیگنڈہ/غلط معلومات پھیلانے کے دعوے بیان کیے گئے ہیں۔

اگست 2021 23
روس کے غلط معلومات پھیلانے کے بڑے بڑے ہتھکنڈے [انگریزی]

روس کے بنیادی اہداف مخالفین کو استعمال کرنا اور انہیں کمزور کرنا ہیں۔ مخالفین کو کمزور کرنے کے اہم حربوں میں ان کو بدنام کرنا، انہیں تقسیم کرنا، غیر مسلح کرنا اور اُن کے حوصلے پست کرنا شامل ہیں۔ روسی حکام غلط معلومات کے پھیلانے کو اس کے طویل مدتی، اور مجموعی اثرات کی وجہ سے اہمیت دیتے ہیں۔

جون 2021 7
روسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کا غیر معمولی دائرہ اور وسعت [انگریزی]

یہ لیتھوینیائی مسلح افواج کے سٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مفصل تجزیے اور لیتھوینیائی این جی او ‘ ڈی بنک ای یو’ کے تجزیوں کی بنیاد پراِن امور کا ایک جامع تجزیہ ہے کہ روس کس طرح ممکنہ سامعین کو علیحدہ گروپوں میں تقسیم کر کے ہدف بناتا ہے اور ہر ایک گروپ کے لیے انفرادی مرکزی موضوعات تیار کرتا ہے۔ یہ تجزیہ اُن دیگر حکومتوں یا تنظیموں کے لیے ایک سانچے کا کام دے سکتا ہے جو اپنے ممالک کے لیے اسی طرح کے تجزیے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مارچ 2021 23
خفیہ طور پر غلط معلومات پھیلانا اور اثرونفوذ کے حامل عناصر [انگریزی]

کے جی بی کی پرانی دستایزات سے حاصل والے ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کے جی بی نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں کس طرح غیر ملکی حکومتوں کے فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوششیں کیں۔ نظروں سے اوجھل رہنے والے یہ ثبوت غلط معلومات کے بارے میں ناقابل تردید معلومات فراہم کرتے ہیں۔ کے جی بی کے زیر کنٹرول پیامبروں نےغیر ملکی رہنماؤں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوششیں کیں کہ اگر وہ سوویت یونین مخالف پالیسیوں پر عمل کریں گے تو انہیں”خوفناک نتائج” کا سامنا کرنے پڑے گا۔ اس بات پر آج بھی یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ آج کل وہی طریقے استعمال نہ کیے جاتے ہوں۔

یکم دسمبر 2020
ہم فعال اقدامات کے ورکنگ گروپ سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ [انگریزی]

اکثریتی طور پرامریکی حکومت کے فعال اقدامات کے بین الاداراتی گروپ کے سر یہ سہرا باندھا جاتا ہے کہ اس نے 1980 کی دہائی کے اواخر میں سوویت یونین کی گھٹیا، کھلم کھلی، اور امریکہ مخالف غلط معلومات کو روکا۔ اس مضمون میں اس گروپ کی کامیابی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اُن اسباق کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو آج کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

2020 نومبر 10
غلط معلومات پھیلانے کا بین الاقوامی نیٹ ورک بنانا [انگریزی]

اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ 2010 کی دہائی کے اوائل میں غلط معلومات پھیلانے کے ایک بین الاقوامی نظام کی تشکیل کی خاطرایس وی آر کے زیرکنٹرول سٹریٹیجک کلچر فاؤنڈیشن نے گلوبل ریسرچ (کینیڈا میں قائم ایک انتہائی بائیں بازو کی ویب سائٹ) اور دا فورتھ (بیجنگ میں قائم ایک گمنام ویب سائٹ) کے ساتھ کس طرح شراکت کاری کی۔

ستمبر 2020  28
غیر اہم باتوں کو پھیلانے کے لیے جعلی آن لائن جرائد کا استعمال [انگریزی]

اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ روسی فارن انٹیلی جنس سروس (ایس وی آر) ایک جعلی آن لائن جریدے ‘سٹریٹیجک کلچر فاؤنڈیشن’ کے ذریعے مغرب میں اٹھنے والی غیر اہم آوازوں کو کس طرح بڑہاوا دیتی ہے۔

مئی 2020 27
کورونا وائرس اور غلط معلومات پھیلانا: روس اپنا اصلی رنگ دکھا رہا ہے [انگریزی]

روس اور چین کے جھوٹے دعوے کہ کورونا وائرس ایک امریکی حیاتیاتی ہتھیار ہے، امریکی حیاتیاتی جنگ کے 70 سال پرانے جھوٹے دعووں کا تسلسل ہے۔

اپریل 2020 14
جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں کیا چیز کارآمد ہوتی ہے [انگریزی]

اس میں جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے گُر، بدنام کرنے کی اہمیت، کہانیاں سنانا، انجمنوں کی طاقت کو پہچاننا؛ سچ کے جھوٹ کا بہترین مقابلہ کرنے کے طریقوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

مارچ 2020 25
یہ افسانہ کہ جھوٹ کو بے نقاب کرنے کا کوئی فائدہ نہیں [انگریزی]

اس میں سماجی سائنس کی اُس غلط دریافت کی بات کی گئی ہے جس سے2007 سے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کی کوششوں میں رخنے پڑنے شروع ہوئے۔

فروری 2020 11
غلط معلومات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے تین طریقے [انگریزی]

غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے تین بنیادی طریقے ہیں: 1) جیسا کہ لیتھوینیا میں کیا جاتا ہے،غلط معلومات کے پھیلنے سے پہلے اُن میں کیے جانے والے دعووں کی تردید کرنا؛ 2) “جوابی الزام” کا ایک ایسا لائحہ عمل جس میں غلط فہمیوں کے جڑ پکڑنے کے بعد غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؛ 3) “کاؤنٹر برانڈ” کا ایک ایسا لائحہ عمل جو گمراہ کن معلومات پھیلانے والے کے جھوٹے دعوؤں کو ختم کرنے کے طریقے کے طور پر اُس کی غلط حرکتوں کو بے نقاب کرنے پر زور دیتا ہے۔

جنور2020 8
غلط معلومات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کا کامیاب نظام [انگریزی]

لیتھوینیائی این جی اوز غلط معلومات کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ سے قبل، ان پر نظر رکھنے، تحقیق کرنے اور انہیں بے نقاب کرنے کی خاطر الگورتھم، رضا کار محققین، اور میڈیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے استعمال کے طریقے اپناتی ہیں۔

وسائل

ماضی کا شائع شدہ مواد

2022 جنوری 20
حقیقت بمقابلہ افسانہ: یوکرین کے بارے میں روس کا غلط معلومات پھیلانا

2022 جنوری 20
روس کےغلط معلومات پھیلانے کے چوٹی کے پانچ مسلسل بیانیے

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future