An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے سرکاری سوشل میڈیا کے ویب پیجز، پروفائلز اور اکاؤنٹس پر آپ کو خوش آمدید۔ (اس کے بعد ان کا ذکر”محکمے کے پیج” یا “محکمے کے پیجز” کے الفاظ میں کیا جائے گا۔ )! استعمال کی ان شرائط (“ٹی او یوز”) میں “محکمہ خارجہ” یا “محکمے” کے حوالہ جات میں محکمے کے تمام بیوروز، دفاتر، اور اس کے دیگر حصے، امریکی مشن، اور محکمے اور امریکی مشنوں کے اہلکار شامل ہیں۔ اِن ٹی او یوز کا اطلاق محکمے کے کسی ایک یا اُن تمام پیجز پر ہوتا ہے جنہیں محکمہ، اس کے ملازمین، نامزد کردہ افراد، کنٹریکٹر، اِن کا نفاذ کرنے والے شراکت کار اور اس کے نمائندے چلاتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے قانون 10 ایف اے ایم 185  کے تحت محکمے کا مقصد  اپنے ہر پیج کو ایک محدود قسم کا پبلک فورم بنانا ہے۔

1۔ استعمال کی شرائط قبول کرنا

امریکی محکمہ خارجہ اپنے پیجز کو آپ (یعنی ایک “صارف” اور ایک “فریق”) کو معلوماتی سروس (“سروس”) کے طور پر فراہم کرتا ہے۔ سروس کی یہ فراہمی درج ذیل ٹی او یوز یعنی استعمال کی شرائط کی قبولیت سے مشروط ہے۔ محکمے کے کسی بھی پیج کا استعمال رضاکارانہ ہے۔ اگر آپ کو ٹی او یو میں دی گئی کوئی شرط منظور نہیں تو آپ کو محکمے کے کسی پیج کو نہ استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ محکمے کے کسی پیج کے استعمال کا مطلب اِن ٹی او یو کی منظوری سمجھا جائے گا۔ محکمہ خارجہ آپ کو اطلاع دیئے بغیر اِن ٹی او یو کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔ اس طرح سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے گاہے بگاہے ٹی او یو کو دیکھتے رہنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اِن ٹی او یو میں کسی بھی تبدیلی کی پوسٹنگ کے بعد محکمے کے کسی بھی پیج کے آپ کے مسلسل استعمال کا مطلب اِن تبدیلیوں کو آپ کی قبولیت سمجھا جائے گا۔ برائے مہربانی یہ ذہن میں رکھیے کہ محکمے کے پیجز کے صارفین متعلقہ تیسرے فریق (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، ویبو جیسے) اُن سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی سروس کی شرائط (“ٹی او ایس”) کے پابند ہیں جن پر محکمہ اپنے پیجز پیش کرتا ہے۔

2۔ پلیٹ فارموں کی نجی رازداری کی پالیسیاں

جب آپ اُن سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کو استعمال یا بصورت دیگر اُن تک رسائی حاصل کرتے ہیں جن پر امریکی محکمہ خارجہ  اپنے پیجز پیش کرتا ہے تو اُس وقت آپ اِن میں سے ہر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نجی رازداری کی پالیسی اور ہر پلیٹ فارم کی ٹی او ایس میں بیان کیے گئے طریقہائے کار کو قبول کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے محکمہ خارجہ سوشل میڈیا کے جن پلیٹ فارموں پر اپنے پیجز پیش کرتا ہے اُن پلیٹ فارموں کی نجی رازداری کے طریقہائے کار یا اُن کے ٹی او ایس پر محکمے کو نہ تو کوئی اختیار حاصل ہے اورنہ ہی اِس ضمن میں محکمے کی کوئی ذمہ داری بنتی ہے۔ اسی لیے امریکی محکمہ خارجہ کی نجی رازداری کی پالیسی کا اطلاق اِن پلیٹ فارموں پر نہیں ہوتا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نجی رازداری کی پالیسی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

جب آپ کسی پلیٹ فارم پر جاتے ہیں تو آپ وہاں دو طرح کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ پہلے، پلیٹ فارم کی طرف سے جمع کی جانے والیں معلومات میں شامل آپ کی ذاتی معلومات آپ کی طرف سے قصداً فراہم کی گئی ہوتی ہیں۔ دوسرے، جب آپ محکمے کے پیج کے ساتھ تعامل کر رہے ہوتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم آپ کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات جمع کرے۔

جب آپ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی رجسٹریشن کراتے ہیں تو آپ کو اس پلیٹ فارم کو کچھ ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کا نام، آپ کا ای میل ایڈریس، آپ کا ٹیلی فون نمبر، آپ کا پتہ، آپ کی جنس، جن تعلیمی اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی اُن کے نام یا کوئی اور ذاتی یا ترجیحی معلومات جو آپ کو اس پلیٹ فارم کو  فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اِن میں سے کسی بھی معلومات یا کسی اضافی صارف کی کوئی معلومات ماسوائے اُن معلومات کے سٹور یعنی ذخیرہ نہیں کرتا جو متعلقہ پلیٹ فارم نے آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے پہلے ہی سے سٹور کر لی ہوتی ہیں۔

اِن ٹی او یو میں “مواد” سے مراد معلومات، مواصلات، لنک، پیغامات، خاکے، تصاویر، ویڈیو یا دیگر ڈیٹا ہوتا ہے۔ محکمے کے پیجز پر مواد پوسٹ کرتے وقت آپ بیک وقت سوشل میڈیا کے اُن پلیٹ فارموں پر بھی مواد پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں جن پر محکمے کے یہ پیجز پیش کیے گئے ہوتے ہیں۔ یہ کام آپ اپنی ذمہ داری پر کرتے ہیں۔

 ہو سکتا ہے کہ پلیٹ فارم آپ کو رازداری کے ایسے اختیارات سیٹ کرنے کی اجازت دیں جس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ/(اکاؤنٹس تک رسائی کو محدود کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یاد رکھیں کہ کسی بھی پلیٹ فارم کی حفاظتی تدابیر مکمل طور پر محفوظ یا ناقابل تسخیر نہیں ہوتیں اور امریکی محکمہ خارجہ کسی ایسے صارف کی سرگرمیوں کو کنٹرول نہیں کر سکتا جو آپ کے اکاؤنٹس اور معلومات کو دیکھنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ لہذا محکمہ خارجہ آپ کو نہ تو اس بات کی ضمانت دیتا ہے اور نہ ہی دے سکتا ہے کہ آپ کسی بھی پلیٹ فارم پر محکمے کے پیج پر جو بھی موادات پوسٹ کرتے ہیں اُن تک غیرمجاز افراد کو رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

3۔ اکاؤنٹ کی سکیورٹی

آپ اپنے اکاؤنٹ کے لاگ اِن کے کوائف کی رازداری کو برقرار رکھنے کے خود ذمہ دار ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ آپ کے لاگ اِن اور/یا اکاؤنٹ سے ہونے والی کسی بھی سرگرمی کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی زیاں یا نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ تمام پلیٹ فارموں کی ٹی او ایس کے سکیورٹی کے طریقہائے کار سے متعلق معلومات کو غور سے  دیکھیے۔

4۔ صارفین کا رویہ

آپ کو علم ہے کہ مواد خواہ عوامی سطح پرپوسٹ کیا گیا ہو یا نجی طور پر بھیجا گیا ہو اس کا واحد ذمہ دار یا تو صارف خود ہوتا ہے یا وہ شخص جس نے یہ مواد شروع میں بھیجا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی ایسے مواد کے لیے جو آپ نے پوسٹ، ای میل، منتقل کیا یا بصورت دیگر کسی ایسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا ہو یا اسے فراہم کیا ہو جس پر محکمہ اپنے پیجز پیش کرتا ہے تو اُس کی ذمہ داری کلی طور پر آپ پر عائد ہوتی ہے نہ کہ امریکہ کے محکمہ خارجہ پر۔ امریکی محکمہ خارجہ ماسوائے ذیل میں بیان کردہ مواد کے، پوسٹ کیے گئے کسی بھی مواد کو کنٹرول نہیں کرتا۔ لہذا محکمہ اس طرح کے مواد کی درستگی، صداقت، یا اس کی کوالٹی کی کوئی ضمانت نہیں دیتا۔ آپ یہ بات جانتے ہیں کہ محکمے کے پیجز پر جانے سے آپ کے جارحانہ، ناشائستہ یا قابل اعتراض مواد سے واسطہ پڑنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔

آپ محکمے کے کسی بھی پیج کو مندرجہ ذیل کاموں کے لیے استعمال نہ کرنے سے اتفاق کرتے ہیں:-

  • کوئی ایسا مواد پوسٹ کرنا،ای میل کرنا، بھیجنا، یا بصورت دیگر مہیا کرنا جو غیر قانونی، نقصان دہ، دھمکی آمیز، بدسلوکی والا، ہراساں کرنے والا، تڑا مڑا، ہتک آمیز، بے ہودہ، فحش، توہین آمیز، کسی دوسرے کی رازداری میں دراندازی کرنے والا، امتیازی سلوک کا حامل، نفرت انگیز، یا نسلی، ثقافتی یا کسی دوسرے حوالے سے قابل اعتراض ہو؛
  • بچوں کو کسی بھی لحاظ سے نقصان پہنچانا؛
  •  دھوکہ دہی کی خاطر کسی فرد یا ادارے کے اہلکار کا نقلی روپ دھارنا؛
  • محکمے کے کسی پیچ کے ذریعے بھیجے جانے  والے کسی بھی مواد کی اصلیت کو چھپانے کے لیے ہیڈرز میں ردوبدل کرنا یا آئڈینٹی فائرز [شناخت کنندگان] میں ہیرا پھیری کرنا؛
  • کسی ایسے مواد کو پوسٹ کرنا، ای میل کرنا، بھیجنا یا بصورت دیگر کوئی ایسا مواد مہیا کرنا جسے آپ کو کسی قانون یا معاہداتی یا امانتی تعلقات کے تحت مہیا کرنے کا حق حاصل نہ ہو (مثلاً رازداری کی متقاضی معلومات، اندرونی بھیدی ہونے کی حیثیت سے علم میں آنے والیں معلومات، ملکیت، اور ملازمت کے فرائض کی ادائیگی کے نتیجے میں ملنے یا بتائی جانے والی معلومات) یا معلومات کو افشا نہ کرنے کے معاہدوں کے تحت حاصل ہونے والی معلومات؛
  • بلا اجازت پوسٹ کرنا، ای میل کرنا، بھیجنا یا بصورت دیگر کسی تصویر کو استعمال کرنا یا محکمے کی مہر یا محکمے کے کسی علامتی نشان [لوگو]، علامات، یا امتیازی نشان کی کاپی بنانا؛
  • پوسٹ کرنا، ای میل کرنا، بھجوانا، یا بصورت دیگر کوئی ایسا مواد مہیا کرنا جس کی فراہمی کسی بھی فریق کے کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، تجارتی راز، پبلسٹی کے حق، نجی رازداری کے حق، یا کسی دیگر حق کی خلاف ورزی کرتی ہو؛
  • بِن طلب کیے یا غیرمجاز ایڈورٹائزنگ [اشتہار بازی]، کاروبار کو فروغ دینے والا مواد، “جنک ای میل،” “چین لیٹرز،” “تجارت کی پیرامیڈ طرز کی سکیمیں” یا دیگر قسم کی چیزوں پر اصرار کرنے کو پوسٹ کرنا، ای میل کرنا، یا بصورت دیگر کسی کو فراہم  کرنا؛
  • جن موضوعات پر بات نہیں کی گئی ہو اُن سے متعلق سپیم، خود کارمیسیج یا دیگر تبصرے بھیجنا؛
  • کمپیوٹر کے سافٹ ویئر یا ہارڈویئر یا ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی فعالیت کو روکنے، تباہ کرنے یا محدود کرنے کے لیے بنائے گئے سافٹ ویئر وائرس یا کسی اور قسم کا کمپیوٹر کوڈ، فائلوں یا پروگراموں سمیت کوئی بھی مواد پوسٹ کرنا، ای میل کرنا، بھیجنا یا مہیا کرنا؛
  • مکالمے کے معمول کے بہاؤ میں خلل ڈالنا یا بصورت دیگر ایسے طریقے سے کام کرنا جس سے دوسرے صارفین کی بحث و مباحثے کی صلاحیت منفی طور پر متاثر ہوتی ہو؛
  •  محکمے کے پیجز، اِن پیجز کو پیش کرنے والے پلیٹ فارم، یا سرورز یا ہمارے پیجز سے منسلک نیٹ ورکوں میں مداخلت کرنا یا خلل ڈالنا یا اُن ضروریات، طریقہائے کار، پالیسیوں یا اُن ضوابط کی خلاف ورزی کرنا جن سے محکمے کا کوئی پیج منسلک ہو؛
  • قصدا یا غیرارادی طور پر مقامی، ریاستی، قومی یا بین الاقوامی مروجہ قانون کی خلاف ورزی کرنا؛
  • کسی شخص یا صارف کا پیچھا کرنا یا بصورت دیگر اسے ہراساں کرنا؛ یا
  • دیگر صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کرنا یا سٹور کرنا۔

محکمہ خارجہ کسی بھی صورت میں اور کسی بھی لحاط سے آپ کی طرف سے یا محکمے کے پیج کے کسی صارف یا پلیٹ فارم کے کسی صارف کی طرف سے پوسٹ کیے جانے والے مواد یا پوسٹ، ای میل یا بصورت دیگر محکمے کے پیج یا پلیٹ فارم کے ذریعے مہیا کیے جانے والے مواد (جس میں غلطی یا کوتاہی بھی شامل ہے تاہم یہ بات اِن دو چیزوں تک ہی محدود نہیں) کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والے زیاں یا نقصان کا کسی بھی صورت میں اور کسی بھی لحاظ سے ذمہ دار نہیں ہوگا۔

آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ اگرچہ امریکی محکمہ خارجہ محکمے کے زیرانتظام چلنے والے پیجز پر پوسٹ کیے جانے والے تمام مواد کی پوسٹ کرنے سے پہلے جانچ پڑتال نہیں کرتا۔ تاہم محکمہ اپنی صوابدید کے مطابق محکمے کے پیجز کے ذریعے مہیا کیے جانے والے کسی بھی مواد کو نامنظور، انکار، حذف، روک، ایڈٹ، یا منتقل کر سکتا ہے۔ مذکورہ  اختیارات کو محدود کیے بغیر امریکی محکمہ خارجہ کو کسی بھی ایسے مواد کو ہٹانے کا مکمل حق حاصل ہوگا جو اس کے ٹی او یو سے یا بصورت دیگر محکمے کے کسی پیج کے مطلوبہ مقصد/مقاصد سے متصادم ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ محض نقطہ نظر کی بنیاد پر کسی بھی مواد کو نہیں ہٹائے گا۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے پوسٹ کردہ کسی بھی مواد کے استعمال کا جائزہ لینا ہو گا اور اس سے جڑے اُن تمام خطرات کا سامنا کرنا ہوگا جن کا تعلق کسی فریق یا دیگر صارفین کا اِس مواد کی درستگی، کاملیت یا افادیت پر انحصار کرنے سے ہے۔

آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ مواد کو محفوظ بنائے اور اگر قانون کے تحت یہ لازمی ہو یا ایسا کرنے کی اجازت ہو تو مواد کا اِس نیک نیتی سے انکشاف بھی کرے کہ اس طرح کی محفوظگی یا انکشاف ذیل میں دی جانے والی وجوہات کی بنا پرمعقول حد تک ضروری ہو:- (الف) قانونی عمل کی تعمیل کرنا؛ (ب) اِن ٹی او یو کو نافذ کرنا؛ (ج) کسی تیسرے فریق کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے کیے جانے والے دعووں کا جواب دینا؛ (د) امریکی محکمہ خارجہ، محکمے کے پیجز کے صارفین، یا عوام کے حقوق، جائیداد، یا سلامتی کا تحفظ کرنا۔

آپ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ محکمے کے کسی پیج بشمول آپ کے پوسٹ کردہ مواد کی پروسیسنگ اور ٹرانسمشن [اشاعت و نشریات] کی خاطر: (الف) مواد کو مختلف نیٹ ورکوں پر بھیجا جائے اور (ب) مواد میں تبدیلیاں کی جائیں تاکہ اس مواد کو نیٹ ورکوں یا آلات و مشینوں کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے درکار تکنیکی ضروریات سے مطابقت و موافقت پیدا کی جا سکے۔

آپ اس بات کو سمجھتے  ہیں کہ اگر آپ کوئی ایسا مواد پوسٹ کرتے ہیں جس میں کسی شخص، لوگوں کے کسی گروپ، یا ملک کے خلاف تشدد کے بیانات یا تصاویر شامل ہوں، تو ہو سکتا ہے کہ محکمہ خارجہ مواد بھجوانے سمیت آپ کی اس سرگرمی کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے ادارے/اداروں کو دے۔

آپ اس بات کو سمجھتے ہیں اور آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ محکمے کے کسی پیج پر استعمال کی ان ٹی او یو کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلانے کے لیے نگرانی کر سکتا ہے اور اِن کا ازالہ کر سکتا ہے جس میں ممکنہ طور پر بلاک کرنا اور دیگر اعتدالی اقدامات شامل ہیں۔ اس طرح کی نگرانی کا مقصد اِن ٹی او یو کی باربار خلاف ورزیوں کی روِشوں کی نشاندہی میں مدد کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ محکمے کے پیجز حسب دستور مکالمے کے محدود عوامی فورم بنے رہیں۔

5۔ خصوصی انتباہات

انٹرنیٹ کی عالمی نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے آپ آن لائن طرز عمل اور مواد سے متعلق تمام مقامی قوانین کی پابندی  کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ خاص طور پر آپ امریکہ سے یا اُس ملک سے جہاں آپ رہتے ہیں یا اُس جگہ سے جہاں سے آپ محکمے کا پیج استعمال کر رہے ہوتے ہیں، ایکسپورٹ کیے گئے ٹکنیکل ڈیٹا کی آگے ترسیل کے حوالے سے قابل اطلاق قوانین کی پابندی کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

6۔ آپ کی طرف سے محکمہ خارجہ کو حاصل اجازت نامہ

امریکی محکمہ خارجہ کسی بھی ایسے مواد کی ملکیت کا دعوی نہیں کرتا جو آپ پوسٹ کرتے ہیں یا بصورت دیگر محکمے کے پیج پر شامل کرنے کے لیے مہیا کرتے ہیں۔ محکمہ خارجہ صرف اُس مواد کی ملکیت کا دعوی کرتا ہے جو حقیقی معنوں میں اس کا اپنا ہوتا ہے۔ تاہم مواد کی پوسٹنگ سے یا بصورت دیگر محکمے کے کسی پیج کے لیے مواد بھیجنے سے آپ اس طرح کے مواد کو محکمہ خارجہ کو پوری دنیا میں، سب کے لیے، رائلٹی کے بغیر، استعمال کرنے، کاپی بنانے، دوبارہ چھاپنے، پراسیس کرنے، اپنانے، ترمیم کرنے، شائع کرنے، مہیا کرنے، اس کو عملی شکل دینے، نمائش کرنے یا میڈیا کے مروجہ یا مستقبل میں تیار کیے جانے والے طریقوں سے تقسیم کرنے کی (دوسروں کو استعمال کرنے کے اجازت دینے کے حق سمیت) اجازت دیتے ہیں۔

7۔ زر تلافی کی  ذمہ داریوں سے بریت

آپ امریکی محکمہ خارجہ اور اس کے ملحقہ اداروں، افسران، ایجنٹوں، وصول کنندگان، یا دیگر شراکت داروں، اور ملازمین کو آپ کی طرف سے مواد مہیا کرنے، پوسٹ کرنے، بھیجنے یا محکمے کے پیج کے ذریعے مہیا کرنے، جس پلیٹ فارم پر پیج کو لگایا گیا ہو اُس کے آپ کے استعمال سے، پلیٹ فارم سے آپ کے تعلق یا اِن ٹی او یو یعنی استعمال کی شرائط یا کسی دوسرے کے حفقوق کی خلاف ورزی کے نتیجے میں کسی تیسرے فریق کی جانب سے وکلاء کی معقول فیسوں سمیت کیے جانے والے کسی بھی دعوے یا مطالبے سے بری الذمہ قرار دینے پر متفق ہیں۔

8۔ سروس کی ری سیل کی ممانعت

آپ ذیل میں بیان کیے گئے کام نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ یعنی آپ محکمے  کے پیج کے کسی حصے کو، اُس تک رسائی کو کسی بھی قسم کے تجارتی مقصد یا سرگرمیوں کے لیے دوبارہ چھاپنے، اُس کی ڈپلیکیٹ کاپی بنانے، کسی دوسری جگہ کاپی لگانے، سیل یعنی بیچنے، ری سیل یعنی دوبارہ نہ بیچنے کے ساتھ ساتھ غلط مقصد کے لیے استعمال نہ کرنے پر بھی متفق ہیں۔

9۔ استعمال اور ذخیرہ کرنے کے عمومی طریقے

آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ کلی طور پر اپنی صوابدید کے مطابق محکمے کے پیجز کے استعمال سے متعلق عمومی طریقے وضح کرنے کے ساتھ ساتھ حدود بھی متعین کر سکتا ہے۔ اِن طریقوں اور حدود میں محکمے کے پیج پر مواد کو بغیر کسی قید کے زیادہ سے زیادہ رکھے جانے والے دنوں کی تعداد، اور کسی متعینہ مدت کے دوران محکمے کے کسی پیچ تک آپ کو زیادہ سے زیادہ کتنی بار (اور ہر باری کی زیادہ سے زیادہ مدت کے تعین) رسائی دینا بھی شامل ہے۔ آپ اس بات سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ محکمہ خارجہ محکمے کے پیج پر موجود یا بھیجے جانے والے مواد کے حذف ہوجانے یا سٹور کرنے میں ناکامی کا نہ تو ذمہ دار ہے اور نہ ہی سزاوار ہے۔ مزید آپ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ کلی طور پر اپنی صوابدید کے مطابق کسی بھی وقت اِن عمومی طریقوں اور حدود کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

10۔ سروس میں ترامیم

امریکی محکمہ خارجہ کسی پلیٹ فارم پر پیش کیے جانے والے محکمے کے پیج کو اور اس پر صارفین کو دستیاب سہولتوں میں مکمل یا جزوی طور پر کسی بھی وقت ترمیم کرنے، عارضی یا مستقل طور پر بند کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس حق میں محکمے کے اپنے پیج اور/یا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے/مہیا کیے گئے مواد کو حذف کرنے یا ہٹانے کا حق بھی شامل ہے۔ محکمہ خارجہ ایسی کسی ترمیم، معطلی، یا بندش پر آپ یا کسی تیسرے فریق کے سامنے جوابدار نہیں ہوگا۔

11۔  رسائی کا خاتمہ

آپ اس بات کو سمجھتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اگر محکمے کو یقین ہو کہ آپ نے اِن ٹی او یو کی خلاف ورزی کی ہے اور اِن ٹی او یو کے لغوی اور معروضی معنوں کے برعکس کام کیا ہے تو امریکی محکمہ خارجہ محکمے کے پیج تک آپ کی رسائی کو ختم کر سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ محض آپ کے نقطہ نظر کی بنیاد پر آپ کی رسائی کو ختم نہیں کرے گا۔ آپ اس بات کو بھی سمجھتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اِن ٹی او یو کے تحت محکمے کے پیج تک آپ کی رسائی کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر ختم کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح امریکی محکمہ خارجہ محکمے کے پیج تک آپ کی رسائی کو فوری طور پر معطل بھی کر سکتا ہے۔ مزید آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ محکمہ خارجہ کے پیج تک آپ کی رسائی کو ختم کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ آپ یا کسی تیسرے فریق کے سامنے جوابدار نہیں ہوگا۔

12۔ لنکس

٫سوشل میڈیا پلیٹ فارموں، ویب سائٹوں، یا ڈیجیٹل وسائل کے لنک محکمے کے پیج پر نمودار ہو سکتے ہیں۔ آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ ایسی بیرونی سائٹوں یا وسائل کی دستیابی کا نہ تو ذمہ دار ہے اور نہ ہی اِن ویب سائٹوں یا وسائل پر دستیاب کسی مواد، اشتہار، مصنوعات، یا دیگر مواد کی توثیق کرتا ہے اور نہ ہی اِن کا ذمہ دار ہے۔ کسی تیسرے فریق کی اس طرح کی ویب سائٹیں مختلف قسم کی استعمال کی شرائط اور نجی رازداری کے بیانات کے تحت کام کرتی ہیں۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایسی کسی بھی سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کی کسی بھی خلاف ورزی پر امریکی محکمہ خارجہ کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ مزید برآں آپ اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں اور اس سے اتفاق بھی کرتے ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ کسی ویب سائٹ یا سورس پر دستیاب کسی بھی مواد، اشیاء، یا خدمات کے استعمال یا اس پر انحصار کی وجہ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ ہونے والے یا مبینہ طور پر اس کی وجہ سے ہونے والے نقصان یا زیاں کا ذمہ دار یا سزاوار نہیں ہوگا۔

13۔ زبان

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور سند کے حوالے سے اصل انگریزی ماخذ (state.gov/tou) کو ہی مستند سمجھا جائے گا۔ محکمے کے پیج پرغیر مقامی زبانوں میں پوسٹ کیے گئے مواد کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

14۔ اپ ڈیٹس/ترامیم

امریکی محکمہ خارجہ کسی بھی وقت اِن ٹی او یوز کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ جو بھی تبدیلی کی جائے گی اُسےعوامی سطح پر ٹی او یوز میں شامل کر دیا جائے گا۔ ہمارا آپ کو مشورہ ہے کہ ان ٹی او یوز کا پابندی کے ساتھ جائزہ لیتے رہیے۔

اصطلاحات کی تعریف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مراد کسی تیسرے فریق کی جانب سے مہیا کیا گیا ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر مواد شائع کیا جا سکتا ہے، روابط استوار کیے جا سکتے ہیں، بات چیت کی جا سکتی ہے، میل جول پیدا کیا جا سکتا اور افراد اور اداروں کے مابین شراکت کاری کی جا سکتی ہے۔

محکمے کے پیج سے مراد ایک ایسا انفرادی، برانڈڈ پیج  ہے جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا ہے۔ اس پیج کا انتظام محمکہ خارجہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

نجی رازداری کی پالیسی سے مراد اِن باتوں کا احوال ہوتا ہے کہ کیوں، کیسے، اور کس قانونی اختیار (اگر اس کا اطلاق ہوتا ہو) کے تحت کسی عوامی ویب پیج یا سوشل میڈیا پیج پر ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور اس پیج کا مالک حاصل کی جانے والیں معلومات کو کس طرح استعمال کرے گا۔

سروس کی شرائط (ٹی او ایس) سے مراد سوشل میڈیا پلیٹ فارم فراہم کرنے والے ادارے اور محکمہ خارجہ کے درمیان اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے متعلق طے پانے والا معاہدہ ہے۔

استعمال کی شرائط (ٹی او یوز) سے مراد محکمہ خارجہ اور محکمے کے پیجز کے صارفین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future