امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
15 جولائی، 2022
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن اور وزیر تجارت جینا رائمونڈو 19 تا 20 جولائی اشیا کی تیاری و ترسیل کے نظام سے متعلق ایک وزارتی فورم کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ یہ اجلاس اس نظام کے بارے میں اہم شراکت دار ممالک کے ساتھ جاری ہمارے کام کا حصہ ہے۔ نائب وزیر برائے معاشی ترقی، توانائی و ماحولیات ہوزے فرنانڈس اور نائب وزیر تجارت برائے عالمی تجارت ماریسا لیگو 19 جولائی کو اس اجلاس کے شرکاء کا خیرمقدم کریں گی اور اپنے افتتاحی کلمات کہیں گی۔
ورچوئل انداز میں ہونے والا یہ اجلاس محنت، صنعت اور سول سوسائٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے فریقین بشمول تاریخی طور پر پسماندہ آبادیوں کے نمائندوں کو اکٹھا کرے گا جو اشیا کی تیاری و ترسیل کے نظام میں مختصر مدتی رکاوٹوں اور طویل مدتی مسائل میں کمی لانے کے طریقوں کی نشاندہی کریں گے۔
وزیر خارجہ بلنکن، وزیر تجارت رائمونڈو، نائب وزیر فرنانڈس اور نائب وزیر لیگو کے خطابات www.state.gov اور www.youtube.com/statedept پر براہ راست نشر ہوں گے۔ نائب وزیر فرنانڈس 19 جولائی کو دن 8:00 بجے اپنے افتتاحی کلمات کہیں گے جس کے فوری بعد نائب وزیر لیگو بات کریں گی۔ وزیر خارجہ بلنکن 20 جولائی کو دن 9:00 بجے اپنے افتتاحی کلمات کہیں گے۔ ان کے بعد وزیر رائمونڈو بات کریں گی۔
مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی EventsandTravel@state.gov پر میڈیا سے متعلق کارروائیوں کے دفتر سے رابطہ کیجیے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinken-and-secretary-raimondo-co-host-supply-chain-ministerial/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔