امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا بیان
19 جولائی، 2021
امریکہ 17 اور 18 جولائی کو دوحہ میں اسلامی جمہوریہ افغانستان اور طالبان کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کے مابین ہونے والی بات چیت اور دونوں فریقین کی جانب سے ایک ایسے سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں تمام دھڑوں کی نمائندگی ہو۔ صرف مذاکراتی تصفیہ ہی افغانستان میں 40 سال سے زیادہ عرصہ سے جاری جنگ کو دائمی طور پر ختم کر سکتا ہے۔
امریکہ طالبان پر زور دیتا ہے کہ وہ افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد کی فراہمی میں تعاون کے لیے مشترکہ اعلامیے میں کیے گئے اپنے وعدے کا پاس کریں۔
امریکہ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر جمع کرنے کے لیے قطر کی قیادت اور اقوام متحدہ کے اہم کردار کی ستائش کرتا ہے۔ ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اور افغان عوام کو منصفانہ اور پائیدار امن کے اپنے حق کے حصول میں مدد دینے کے لیے عالمی برادری اور افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/senior-leaders-from-afghanistan-hold-peace-talks/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔