An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
21 اپریل 2021

صدر بائیڈن نے واضح طور پر کہا کہ جب امریکہ افغانستان سے اپنی افواج واپس بلا لے گا تو تب بھی اس کے لیے ہماری مدد جاری رہے گی۔ افغانستان کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور افغان عوام کی مدد سے متعلق اپنے عزم کے تحت ہم دفتر خارجہ اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کی جانب سے 2021 میں افغانستان کے لیے مزید غیرفوجی امداد کی مد میں قریباً 300 ملین ڈالر مہیا کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ نومبر 2020 میں عطیہ دہندگان کی چار سالہ کانفرنس کے موقع پر مستقبل میں ممکنہ طور پر دستیاب ہونے والی یہ امداد افغان عوام کے لیے ہماری مستقل مدد کے اظہار کے لیے اب مہیا کر دی گئی ہے۔ اس مالی مدد کا مقصد افغان شہریوں کے لیے ضروری خدمات تک رسائی بہتر بنانے، معاشی ترقی کو فروغ دینے، بدعنوانی اور منشیات کی تجارت سے نمٹنے، طبی و تعلیمی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے، تنازعات کے حل کے طریقہ کار میں بہتری لانے اور افغان سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا کی معاونت کے ذریعے گزشتہ 20 سال میں حاصل کردہ کامیابیوں کو مستحکم کرنا اور انہیں ترقی دینا ہے۔ جب امریکہ اپنے فوجی دستوں کی واپسی شروع کرے گا تو ہم افغانستان کے لیے منصفانہ اور پائیدار امن کو فروغ دینے اور افغان عوام کے روشن مستقبل کے لیے اپنی غیرفوجی اور معاشی امداد سے کام لیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/additional-civilian-assistance-to-afghanistan/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future