An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
16 جولائی، 2021

امریکہ، افغانستان، پاکستان اور ازبکستان کے نمائندوں نے علاقائی ربط بڑھانے کے لیے ایک نیا چہار رخی سفارتی پلیٹ فارم قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ فریقین افغانستان میں طویل مدتی امن اور استحکام کو علاقائی ربط کے لیے ضروری سمجھتے ہیں اور اتفاق کرتے ہیں کہ امن اور علاقائی ربط ایک دوسرے کو مضبوط بناتے ہیں۔ فروغ پاتے بین علاقائی تجارتی راستے کھولنے کے تاریخی موقع کا ادراک کرتے ہوئے فریقین نے تجارت کو وسعت دینے، راہداریاں قائم کرنے اور بینِ کاروبار تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا عزم کیا۔ فریقین نے باہمی اتفاق سے اس تعاون کی جہتوں کا تعین کرنے کے لیے آنے والے مہینوں میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/announcing-the-u-s-afghanistan-uzbekistan-pakistan-quad-regional-support-for-afghanistan-peace-process-and-post-settlement/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future