An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
2 مارچ 2021

امریکہ روس کی جانب سے اگست 2020 میں روسی حزب اختلاف کی شخصیت الیکسی نوالنی کو کیمیائی ہتھیار کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش اور بعدازاں جنوری 2021 میں ان کی گرفتاری کی مذمت اور اس کے خلاف ردعمل میں یورپی یونین کے ساتھ ہے۔ روس کی شدت پکڑتی آمریت کے حوالے سے ہمارے اور یورپی یونین کے خدشات یکساں ہیں اور ہم یورپی یونین کی جانب سے انسانی حقوق سے متعلق اس کے نئے عالمگیر اختیارات کے تحت روس پر پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے اس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

امریکہ کی حکومت نے اپنے اختیارات سے کام لیتے ہوئے ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ روس کے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے اور انسانی حقوق کی پامالی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا کسی بھی طرح استعمال ناقابل قبول اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکہ ہمیشہ سے یہ سمجھتا ہے کہ مسٹر نوالنی کے خلاف قانونی کارروائی کا سبب سیاسی ہے اور ہمارے جی7 شراکت دار اور یورپی عدالت برائے انسانی حقوق بھی اس تعین میں ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم روسی حکومت سے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ فوری اور غیرمشروط طور پر مسٹر نوالنی کو رہا کرے۔

آج کے اقدامات میں دفتر خارجہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے انضباط اور جنگ سے ان کے اخراج سے متعلق 1991 کے امریکی قانون کے تحت روس پر عائد موجودہ پابندیوں میں توسیع کرے گا جو پہلی مرتبہ 2018 میں اس کی جانب سے برطانیہ میں سرگئی سکریپال کے خلاف کیمیائی ہتھیار سے حملے کے بعد نافذ کی گئی تھیں۔ ان پابندیوں کو اس ہفتے تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے وسیع پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے ذمہ داروں کو ہدف بنانے والے انتظامی حکم (ای۔او) 13382 اور پابندیوں کے ذریعے امریکہ کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے قانون (سی اے اے ٹی ایس اے) کے تحت بھی متعدد روسی افراد اور اداروں کے خلاف اقدامات پر عملدرآمد کیا ہے جو روس کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام اور دفاع و انٹیلی جنس کے شعبوں سے وابستہ ہیں۔

علاوہ ازیں، دفتر خارجہ اسلحے کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے عالمگیر ضوابط کے سیکشن 126-1 میں ترمیم کرے گا جس کا مقصد روس کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے جنہیں دفاعی سازوسامان اور دفاعی خدمات کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم سرکاری سطح پر خلائی تعاون میں معاونت کے لیے روس کو مخصوص اشیا کی ترسیل بدستور جاری رہے گی۔ البتہ تجارتی سطح پر خلائی میں معاونت کے سلسلے میں برآمدات پر چھ ماہ کے عبوری عرصہ کے بعد پابندی ہو گی۔

محکمہ خزانہ روس کی حکومت کے سات حکام کو پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جن میں سے پانچ کو نوالنی نوالنی کو زہر دینے میں ان کے کردار پر یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے قبل ازیں پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور دو افراد وہ ہیں جن پر یورپی یونین نے مسٹر نوالنی کی گرفتاری اور قید کے ردعمل میں پابندی عائد کی ہے۔ محکمہ تجارت 14 اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔ یہ قدم ان اداروں کی جانب سے اسلحے کے پھیلاؤ کے اقدامات پر اٹھایا گیا ہے جن کا مقصد روس کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پروگراموں اور کیمیائی ہتھیاروں کی سرگرمیوں میں مدد دینا تھا۔

آج کے اس اقدام سے متعلق مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی دفتر خارجہ کا حقائق نامہ دیکھیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/imposing-sanctions-on-russia-for-the-poisoning-and-imprisonment-of-aleksey-navalny/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future