An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
22 ستمبر، 2021

عالمگیر اشتراک سے کووڈ۔19 وباء کا خاتمہ بدستور ہماری اول ترجیح ہے۔ اس تعاون میں کووڈ۔19 ویکسین اور علاج معالجے کے سازوسامان کی باآسانی تیاری اور ترسیل نظام کے قیام کے لیے کوششیں بھی شامل ہیں۔

2۔ کووڈ۔19 ویکسین اور اس بیماری کے علاج کے سازوسامان کی ترسیل کے لیے امریکہ اور یورپی یونین کے نظام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

الف۔ اہم نوعیت کا خام مال، ادویات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا مواد اور تیار دواؤں کی یورپی یونین اور امریکہ کے مابین ترسیل جاری رہتی ہے تاکہ دنیا کے لیے ویکسین کی پیداوار اور ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔

ب۔ گزشتہ مہینوں میں امریکہ اور یورپی یونین نے ان اشیا کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اکٹھے کام کیا جو کہ کووڈ ویکسین کی ترسیل کے نظام سے متعلق باقاعدہ بات چیت کا حصہ تھا۔ اس کام کی قیادت کمشنر تھیری بریٹن اور وائٹ ہاؤس میں کووڈ۔19 کے خلاف اقدامات کے رابطہ کار جیف زینٹس نے کی۔

ج۔ امریکہ اور یورپی یونین دونوں نے اپنے ہاں ویکسین کی پیداوار میں کامیابی سے اضافہ کیا اور ایم۔آر این اے ویکسین کی تیاری میں دنیا کے رہنما بن کر سامنے آئے۔

د۔ امریکہ اور یورپی یونین نے عالمی سطح پر خصوصاً افریقہ میں کووڈ۔19 ویکسین کی پیداوار اور اس میں اضافے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کی۔ اس مقصد کے لیے افریقہ میں ویکسین کی تیاری کی شراکتوں (پی اے وی ایم) کے تعاون سے کام کیا گیا۔ امریکہ کے مالیاتی ادارہ برائے عالمی ترقی (ڈی ایف سی) اور ٹیم یورپ بشمول یورپی سرمایہ کاری بینک (ای آئی بی) اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں ترقیاتی مالیات کے اداروں نے فاؤنڈیشن انسٹیٹٰوٹ پاسٹر ڈاکار (آئی پی ڈی) کے ذریعے سینیگال میں ویکسین کی پیداوار میں مشترکہ طور پر مدد کی جو کہ خطے میں ویکسین کی تیاری کی طویل مدتی صلاحیت بہتر بنانے کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔

3۔ جون میں امریکہ۔ یورپی یونین کانفرنس کے موقع پر امریکہ اور یورپی یونین نے کووڈ۔19 ویکسین کی تیاری اور ترسیل کے نظام سے متعلق ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ ویکسین اور کووڈ کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے سازوسامان کی تیاری کی صلاحیت میں وسعت لانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے باہم تعاون ممکن بنایا جائے۔

الف۔ اس مشترکہ ٹاسک فورس کا مقصد باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانا اور ویکسین و علاج معالجے کے سازوسامان کی تیاری میں اضافے کی راہ میں رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کا سدباب کرنا ہے۔ اس میں ویکسین اور علاج معالجے کے سامان کی تیاری کے لیے نئے پیداواری مراکز کا قیام، ویکسین کی ترسیل کے کھلے اور محفوظ نظام برقرار رکھنا، کسی طرح کی غیرضروری برآمدی پابندیوں سے بچنا اور باہمی متعین شرائط پر سمجھ بوجھ اور ٹیکنالوجی کے رضاکارانہ تبادلے کی حوصلہ افزائی اور اس سلسلے میں اے سی ٹی۔اے سے کام لینا بھی شامل ہے۔

4۔ اس ہفتے ٹاسک فورس کا اجلاس واشنگٹن ڈی سی میں ہوا جس کا مقصد اس ٹاسک فورس کے مقاصد کو حتمی شکل دینا تھا جس کی توجہ اپنے کام کے حوالے سے درج ذیل تین ترجیحات پر ہو گی:

الف۔ کووڈ۔19 ویکسین اور اس بیماری کے علاج میں استعمال ہونے والے سازوسامان کی ترسیل کے عالمگیر نظام کی نگرانی اور اس مقصد کے لیے ان اشیا اور ان کی پیداوار اور ذیلی ترسیل سے متعلق عالمگیر طلب و رسد کا اندازہ لگانا اور ترسیلی نظام میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا:

1۔ مشترکہ ٹاسک فورس دنیا بھر میں ویکسین اور علاج معالجے کے سازوسامان کی طلب و رسد کے تجزیے کی کوششوں میں مدد دے گی۔ اس میں امریکہ اور یورپی یونین کی منطور شدہ حایہ ویکسین کی مشترکہ پیداوار کی صلاحیت خاص طور پر اہم ہے۔

2۔ مشترکہ ٹاسک فورس کووڈ۔19 ٹولز ایکسیلیریٹر (اے سی ٹی۔اے) تک رسائی اور کوویکس کے ترسیلی نظام کے لیے مدد فراہم کرے گی۔

ب۔ ٹاسک فورس ویکسین اور علاج معالجے کے سامان کی ترسیل اور پیداوار کے نظام میں نمایاں رکاوٹوں اور انتشار کا باعث بننے والے عوامل سے نمٹے گی:

1۔ مشترکہ ٹاسک فورس کووڈ۔19 ویکسین کی ترسیل میں حائل مسائل اور رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گی۔ اس کام میں امریکہ اور یورپی یونین کے مابین درآمدات و برآمدات کے حوالے سے کسی ممکنہ مسئلے کی بابت تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہی دینا بھی شامل ہے۔

2۔ مشترکہ ٹاسک فورس ویکسین اور علاج معالجے کا سامان تیار کرنے والوں کو ترسیلی نظام میں حائل رکاوٹوں کا اندازہ لگانے کے کام میں اپنے ساتھ شامل کرے گی اور خاص طور پر ویکیسن کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی ایسی تلف پذیر اور صرف پذیر اشیا کی ترسیل کے نظام کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ طریقہ کار وضع کرے گی جو دنیا بھر میں محدود مقدار میں دستیاب ہیں۔

ٹاسک فورس کے کام میں دنیا بھر میں کووڈ۔19 ویکسین اور علاج معالجے میں استعمال ہونے والے سازوسامان کی تیاری اور ذیلی اشیا کی ترسیل بہتر بنانے کے اقدامات کو باہم مربوط کرنا بھی شامل ہے:

اس مقصد کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس ویکسین، کووڈ کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے سازوسامان اور ذیلی اشیا کی تیاری کے لیے عالمگیر سطح پر اضافی اہلیت ممکن بنانے کے اقدامات کو فروغ دے گی اور انہیں باہم مربوط کرے گی۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/09/22/united-stateseuropean-commission-joint-statement/ 

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future