An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
23 ستمبر، 2022

امریکہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے مزید انسانی امداد کے طور پر قریباً 327 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے۔ اس مالی معاونت میں دفتر خارجہ کے شعبہ آبادی، مہاجرین اور مہاجرت کے ذریعے دیے جانے والے قریباً 119 ملین ڈالر اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی میں انسانی امداد کے دفتر کے ذریعے مہیا کیے جانے والے قریباً 208 ملین ڈالر شامل ہیں۔ اس طرح ایک سال پہلے اگست 2021 میں طالبان کی جانب سے ملک پر قبضے کے بعد اب تک افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں امریکی انسانی امداد کا حجم 1.1 بلین ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ امریکہ بدستور افغانستان کے عوام کے ساتھ ہے اور عالمی برادری کے دیگر ارکان سے بھی کہتا ہے کہ وہ ان وعدوں کو پورا کریں جو انہوں نے افغانستان میں امدادی اقدامات میں مدد دینے کے لیے 31 مارچ کو وعدوں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے تھے۔

امریکہ کی مہیا کردہ اس معاونت سے افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں امدادی اقدامات کو بڑھانے کا کام لیا جاتا رہے گا۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی امدادی اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا جن اقوام متحدہ کا آبدی فنڈ، عالمی ادارہ برائے مہاجرت اور خطے میں سرگرم دیگر عملدرآمدی شراکت دار شامل ہیں۔ اس مالی مدد سے اندرون ملک بے گھر ہونے والے لوگوں اور واپس آ جانے والوں کو نقد رقم، پناہ، علاج معالجہ اور اپنے علاقوں میں دوبارہ بسنے کے لیے مدد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں تحفظ، زندگی بچانے کے لیے تولید اورزچگی سے متعلق صحت، صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام اور اس کے خلاف اقدامات کے لیے خدمات بھی مہیا کی جائیں گی۔ اس مالی معاونت سے ہمسایہ ممالک میں رہنے والے افغانوں کو کثیر شعبہ جاتی مدد بھی جاری رہے گی جس میں پاکستان میں افغان مہاجرین اور ان کی میزبان آبادیوں کو صحت اور غذائیت سے متعلق خدمات جاری رہیں گی جن میں کووڈ۔19 کی جانچ اور لوگوں کو ویکسین لگانا بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہماری وابستگی پائیدار ہے۔ ہم صنف، نسل، جنسی میلان، معذوری، مذہب یا پیشے سے قطع نظر ضرورت مند لوگوں کو مدد مہیا کرتے ہیں۔ ہم اس عالمگیر اقدام کے لیے دیگر عطیہ دہندگان کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دوسروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کی امدادی ضروریات پوری کرنے میں فیاضانہ مدد دیں اور افغان لوگوں کا ساتھ دیتے رہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/united-states-announces-humanitarian-assistance-for-afghanistan/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future