An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
19 فروری 2021

20 جنوری کو صدر بائیڈن نے اپنے عہدے پر پہلے دن امریکہ کو پیرس معاہدے میں واپس لانے کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق امریکہ آج دوبارہ باضابطہ طور پر اس معاہدے کا فریق بن گیا ہے۔

پیرس معاہدہ عالمگیر اقدام کے لیے ایک بے مثال فریم ورک ہے۔ ہم یہ بات جانتے ہیں کیونکہ ہم نے اس کی تیاری میں مدد دی اور اسے ایک حقیقت بنایا۔ اس کا مقصد ناصرف سادہ بلکہ وسیع بھی ہے یعنی ہم سب کو کرہ ارض کی تباہ کن حدت روکنے اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے ان اثرات کے خلاف مضبوطی پیدا کرنے میں مدد دینا جو ہم پہلے ہی دیکھ رہے ہیں۔

2016 میں جس طرح اس معاہدے میں ہماری شمولیت یادگار تھی – اور جیسی آج ہماری اس میں دوبارہ شمولیت ایک یادگار لمحہ ہے – آنے والے ہفتوں، مہینوں اور برسوں میں ہمارا کام اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔

آپ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو ہر سطح پر اپنی اہم ترین اور دوطرفہ اور کثیرطرفی گفت و شنید کا حصہ بناتے دیکھ چکے ہیں اور دیکھتے رہیں گے۔ ایسی بات چیت میں ہم دوسرے رہنماؤں سے پوچھ رہے ہیں کہ اس معاملے میں ہم مشترکہ طور پر مزید کام کیسے کر سکتے ہیں؟

موسمیاتی تبدیلی اور سائنسی سفارت کاری ہماری خارجہ پالیسی کے مباحث میں دوبارہ کبھی ‘فاضل چیز’ نہیں بن سکتی۔ موسمیاتی تبدیلی کے حقیقی خطرات سے نمٹنا اور اپنے سائنس دانوں کی بات سننا ہماری داخلہ و خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ قومی سلامتی، مہاجرت، صحت کے شعبے میں عالمگیر کوششوں اور ہماری معاشی سفارت کاری و تجارتی بات چیت کا لازمی عنصر ہے۔

ہم تمام محاذوں پر دنیا کے ساتھ دوبارہ ربط قائم کر رہے ہیں جس میں 22 اپریل کو موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر صدر کی منعقد کردہ رہنما کانفرنس بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ ہم ‘سی او پی 26’ کو کامیاب بنانے کے لیے برطانیہ اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے انتہائی متمنی ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/the-united-states-officially-rejoins-the-paris-agreement/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future