An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
15 اپریل 2021

امریکہ اور گاوی، دی ویکیسن الائنس (گاوی) نے آج صبح ”ون ورلڈ پروٹیکٹیڈ” کے موقع پر اعلان کردہ نئے شراکتی وعدوں کی ستائش کی ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد کوویڈ-19 ویکسین تک دنیا بھر کی رسائی کی رفتار تیز کرنا ہے۔ ان وعدوں میں 300 ملین ڈالر سے زیادہ مالی وسائل کی فراہمی کے ساتھ سازوسامان کی صورت میں دیے جانے والے عطیات بشمول کوویکس کی جانب سے دی جانے والی کروڑوں محفوظ و موثر کوویڈ۔19 ویکسین بھی شامل ہیں۔ امریکہ اور گاوی کی میزبانی میں آج ہونے والے اس پروگرام میں دو ماہ دورانیے پر مشتمل مالی وسائل کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا جس کا مقصد گاوی کوویکس ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ کے ذریعے کم اور متوسط آمدنی والی 92 ممالک کو کوویڈ۔19 ویکسین مہیا کرنے کی رفتار میں تیزی لانا ہے۔

امریکی حکومت کوویکس کے لیے گاوی کی معاونت میں پہلے ہی 2 بلین ڈالر کا ابتدائی عطیہ دے چکی ہے۔ یہ کوویکس کو اب تک کسی ایک ملک کی جانب سے موصول ہونے والی سب سے بڑی مدد ہے اور امریکہ 2022 تک اس مد میں مزید 2 بلین ڈالر بھی دے گا۔

آج کے پروگرام میں وزیر خارجہ بلنکن اور یوایس ایڈ کی قائم مقام منتظم گلوریا سٹیل نے اس ضمن میں وعدے کرنے اور انہیں پورا کرنے والے دوسرے ممالک کی تحسین کی اور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اس وبا کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ امریکہ کو اندازہ ہے کہ جب تک کوویڈ-19 کا پھیلاؤ جاری رہے گا اور اس کی نئی اقسام پیدا ہوتی رہیں گی اس وقت تک یہ بیماری ہر جگہ لوگوں کے لیے خطرہ بنی رہے گی۔ وزیر خارجہ بلنکن نے اس موقع پر کہا کہ گاوی کے لیے اپنی جانب سے مجموعی طور پر طے شدہ 4 بلین ڈالر دینے کے علاوہ امریکہ دنیا بھر میں کوویڈ کے خلاف اقدامات میں معاونت کے لیے مزید مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے شراکت داروں سے کہا کہ وہ ویکسین کی فوری تیاری، ترسیل اور منتقلی سے متعلق ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کے لیے گاوی کے ساتھ کام کریں۔ وزیر خارجہ کا اس حوالے سے مکمل بیان یہاں https://www.youtube.com/watch?v=_iekNlBPu4s اور یہاں https://video.state.gov دیکھا جا سکتا ہے۔

ورچوئل انداز میں منعقدہ ”ون ورلڈ پروٹیکٹیڈ” پروگرام میں دنیا بھر کے رہنما، نجی شعبے اور ویکسین کی صنعت کے نمائندوں، سول سوسائٹی اور کوویکس کے دیگر شراکت داروں نے شرکت کی جس کا مقصد کوویکس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا نیا موقع شروع کرنا ہے۔ اس موقع پر کوویڈ-19 ویکسین تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے کوویکس پروگرام میں مالی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں نئے وعدوں اور مزید ذرائع سے کام لینے کے لیے دنیا کے ممالک اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

کوویکس پروگرام گاوی، وبا سے مقابلے کی تیاری کے لیے اختراعی اقدامات کرنے والے اداری (سی ای پی آئی) اقوام متحدہ میں بچوں کے ہنگامی فنڈ (یونیسف) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا مشترکہ اقدام ہے جس کا مقصد عالمگیر پیمانے پر محفوظ و موثر کوویڈ-19 ویکسین کی مساوی ترسیل ممکن بنانا ہے۔ ‘گاوی، کوویکس اے ایم سی انویسٹمنٹ اپرچونٹی’ کے بارے میں مزید جاننے اور اس حوالے سے کیے گئے وعدوں سے آگاہی کے لیے ”ون ورلڈ پروٹیکٹیڈ” کے اِس پروگرام کے پیج https://www.gavi.org/gavi-covax-amc-launch-event-april-2021 کا وزٹ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/u-s-applauds-partners-covax-amc-commitments-to-fight-covid-19/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future