An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
24 فروری 2021

امریکہ ایک ایسی دنیا کے لیے پُرعزم ہے جس میں انسانی حقوق کا تحفظ ہو، ان کے محافظین کی قدر ہو اور انسانی حقوق پامال کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔ انسانی حقوق کے احترام کا فروغ ایسا کام نہیں جو ہم اکیلے کر سکتے ہیں بلکہ یہ کام دنیا بھر میں ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہی بہترین طور سے انجام پاتا ہے۔ صدر بائیڈن ایسی خارجہ پالیسی کا عہد کیے ہوئے ہیں جو ہماری جمہوری اقدار کو ہماری سفارتی قیادت سے جوڑتی ہے اور جس میں جمہوریت کے دفاع اور انسانی حقوق کے تحفظ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

آج انتظامیہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں نشست کے لیے انتخاب لڑنے کے ارادے کا اعلان کر کے اسی سمت میں ایک اہم قدم بڑھایا ہے۔ کونسل کی اس مدت کا آغاز جنوری 2022 میں ہونا ہے۔ امریکہ طویل عرصہ سے انسانی حقوق کا حامی رہا ہے۔ انسانی حقوق کی کونسل میں منتخب ہونے کی صورت میں ہم اس موقع کو انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کونسل میں ایک قائدانہ آواز کے طور پر استعمال کریں گے۔

انسانی حقوق کی کونسل عالمگیر سطح پر انسانی حقوق کے لیے ہونے والی کوششیں آگے بڑھانے کے لیے وقف ایک اہم کثیرملکی جگہ ہے اور اس نے انسانی حقوق کی پامالی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے احتساب کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انسانی حقوق کی کونسل کو شام اور شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات سے لے کر خواتین اور ایل جی بی ٹی کیو آئی افراد اور دوسری اقلیتوں کے لیے انسانی حقوق کے فروغ اور نسل پرستی و مذہبی بنیاد پر مظالم کا مقابلہ کرنے تک ناانصافی اور جبر کے خلاف لڑنے والوں کی مدد کرنا ہے۔

ہمیں کونسل کے حوالے سے مسائل کا بھی احساس ہے جن میں اسرائیل کے خلاف ناقابل قبول تعصب اور انسانی حقوق کے حوالے سے ظالمانہ ریکارڈ کے حامل ممالک کواہلیت کے خلاف نشستوں پر قابض ہونے کی اجازت دینے والے رکنیت کے قوانین شامل ہیں۔ تاہم کونسل میں نشست کی صورت میں ہی اسے بہتر بنانا اور اس کے اہم کام کو آگے بڑھانا ممکن ہے۔

ہم یہ یقینی بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے لیے انسانی حقوق کی کونسل میں واپسی کے خواہاں ہیں کہ یہ اہم ادارہ اپنے مقصد کو پورا کرے۔ ہم سننے، سیکھنے اور ایسی دنیا کے لیے کام کرنے کے عزم کے ساتھ یہ سب کچھ کرتے ہیں جس میں ہر جگہ انسانی حقوق کا احترام ہو۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/putting-human-rights-at-the-center-of-u-s-foreign-policy/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future