An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
حقائق نامہ
14 اپریل، 2022

یہ ‘ایکویٹی ایکشن پلان’ ہمارے خارجہ امور کے تمام پہلوؤں کو انتظامی حکم (ای او) 13985 کے ساتھ کامیابی سے یکجا کرنے کے لیے ان کی کارگزاری اور تاثیر بہتر بنانے کی غرض سے مخصوص اقدامات، مقداری تشخیص اور جوابدہی سے متعلق کوششوں کا خاکہ پیش کرتا ہے۔

امریکہ کی خارجہ پالیسی

        •   دنیا بھر میں کم نمائندگی کے حامل اور پسماندہ سماجی گروہوں سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں اور افراد کے ساتھ کام کو ترجیح دی جائے گی تاکہ امریکہ کی خارجہ پالیسیوں میں مساوات کا بہتر طور سے اندازہ لگایا جا سکے اور اسے موثر طور سے ان پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے۔

        •   مساوات کی راہ میں رکاوٹیں کم کرنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لینے اور مقامی فریقین کے ساتھ کام کرنے کی غرض سے تین حصوں پر مشتمل ایک نیا تزویراتی ڈھانچہ تخلیق کیا جائے گا۔

امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد

        •   ترجیحات اور عملی اقدامات کو بیرون ملک دی جانے والی امداد کے ذریعے انتظامی حکم 13895 کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اطلاعات کے حصول اور مساوات کے تجزیسے سے متعلق نئے ذرائع کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

        •   نسلی مساوات اور پسماندہ سماجی گروہوں کے لیے معاونت کو امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد کا حصہ بنانے کے لیے معلومات کی بنیاد پر اٹھائے جانے والے عملی اقدامات اور پروگراموں کے لیے اطلاعات کی فراہمی کی غرض سے متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

عوامی سفارت کاری اور عوامی امور

        •   انتظامی حکم 13985 کو عوامی سفارت کاری کے پروگراموں، تبادلے کے پروگراموں اور رابطے سے متعلق حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے گا اور مساوات کا جائزہ لینے سے متعلق نئے ذرائع کو پیش رفت جاننے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

        •   سماجی گروہوں میں اختلافات کے بیج بونے اور جمہوری روایات کو کمزور کرنے والی غلط اطلاعات سے نمٹنے کے لیے جامع پیغام رسانی میں اضافہ کیا جائے گا۔

قونصل خانوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات

        •   امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی تشریح اور اطلاق کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ اس سے ‘اسیسٹڈ ری پروڈکٹو ٹیکنالوجی’ میں ہونے والی ترقی سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

        •   پاسپورٹ جیسی امریکی شہریت سے متعلق چیزوں میں جامع صنفی علامات شامل کی جائیں گی۔

اشیا کا حصول، ٹھیکے اور گرانٹ

        •   ٹھیکوں سے متعلق موجودہ وفاقی طریقہ ہائے کار کے تحت جائزے لیے جائیں گے تاکہ کم نمائندگی والے اور چھوٹے کاروباری شراکت داروں کو اشیا کے حصول کے عمل، ٹھیکوں اور مالی گرانٹ تک مساوی رسائی دی جا سکے۔

        •   ادارہ جاتی ٹھیکوں سے متعلق شراکتوں اور وفاقی منڈیوں میں انتظامی حکم 13985 کے ذریعے صنعتوں کو سازوسامان کی فراہمی کی بنیاد کو بہتر بنایا جائے گا اور منڈی کے جائزے، داخلی کاروباری اعدادوشمار اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورتوں کے ذریعے معلومات پر مبنی ایک نیا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی www.state.gov/equity کا وزٹ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/u-s-department-of-states-equity-action-plan/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future