An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ذرائع ابلاغ کے لیے بیان
اینٹنی جے بلنکن، وزیر خارجہ
12 مئی، 2021

آج دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی سے متعلق 2020 کی سالانہ رپورٹ امریکی کانگریس کو بھیجی۔ یہ سالانہ رپورٹ قریباً 200 ممالک اور علاقوں میں مذہبی آزادی کی صورتحال کی تفصیلی اور حقیقی تصویر پیش کرتی ہے اور اس میں حکومتوں، غیرریاستی کرداروں اور افراد کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کے ارتکاب سے متعلق اطلاعات قلمبند کی گئی ہیں۔ امریکہ مذہبی آزادی کا حق پامال کرنے والوں کے احتساب کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس مقصد کے لیے آج میں صوبہ سی شوآن کے شہر چنگ ڈو میں ”کافرانہ مذاہب کی ممانعت اور ان سے نمٹنے سے متعلق مرکزی سرکردہ گروپ” کے سابق آفس ڈائریکٹر یو ہوئی کو دفتر خارجہ، بیرون ملک کارروائیوں اور متعلقہ پروگراموں کے لیے مدبندی کے قانون 2021 کے سیکشن 7031 (سی) کی مطابقت سے پابندیوں کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔ اس کی نامزدگی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں جیسا کہ فالن گونگ عقیدے کے پیروکاروں کو ان کے روحانی اعتقادات کی بنا پر ناجائز قید میں رکھنے کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر عمل میں آئی ہے۔ پابندی کی رو سے یو ہوئی اور اس کے قریبی اہلخانہ امریکہ میں داخلے کے اہل نہیں ہیں۔

ہم چین اور ہر جگہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کے ذمہ داروں کے احتساب کو فروغ دینے کے لیے تمام مناسب ذرائع زیرغور لاتے رہیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/designation-of-chinese-communist-party-official-due-to-involvement-in-gross-violations-of-human-rights/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future