An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
23 فروری 2021

بدعنوانی دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے، معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے، جمہوریت اور انسانی حقوق کو کمزور کرتی ہے، سرکاری اداروں پر اعتماد کو ختم کرتی ہے، بین الاقوامی جرائم میں سہولت دیتی ہے اور سرکاری و نجی وسائل کو بہا لے جاتی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ جانتی ہے کہ ہم اس ضمن میں پرعزم شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے ہی ان مسائل کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے۔ ان میں انسدادِ بدعنوانی کے لیے جدوجہد کرنے والے جرات مند افراد اور انسداد بدعنوانی کے عالمگیر ضابطوں کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنے کے کے لیے کوشاں ممالک شامل ہیں۔ اسی لیے میں ایک نیا ‘انٹرنیشنل اینٹی کرپشن چیمپیئنز ایوارڈ’ شروع کرنے کا اعلان کر رہا ہوں جو ایسے افراد کی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا جنہوں نے اکثر اوقات مصیبت کا سامنا کرتے ہوئے شفافیت کے تحفظ، بدعنوانی کے خلاف جنگ اور اپنے ممالک میں احتساب یقینی بنانے کے لیے انتھک کام کیا ہے۔

جیسا کہ صدر بائیڈن نے زور دیا ہے، سچائی، شفافیت اور احتساب سے ہماری وابستگی ایک ایسا مشن ہے جسے ہم نے اپنے ملک میں انجام دینا ہے اور اس حوالے سے بیرون ملک مثال بننا ہے۔ میں انہی آدرشوں سے ان 12 بہادر افراد کی وابستگی کی ستائش کرتا ہوں۔ ان اعزاز یافتگان میں البانیہ کے ایڈرین ڈیورانی، ایکواڈور کی ڈائنا سیلازار، ریاستہائے وفاقیہ مائیکرونیزیا کی صوفیہ پریٹرک، گوئٹے مالا کے خوآن فرانسسکو سینڈوول ایلفارو، گنی کے ابراہیم خلیل گوئے، انڈیا کی انجلی بھروداج، عراق کے ضحٰی اے محمد، کرغیز جمہوریہ کے بولوٹ ٹیمروو، لیبیا کے مصطفیٰ عبداللہ سانالا، فلپائن کے وکٹر سوٹو، سیرالیون کے فرانسس بن کیفالا اور یوکرائن کے روزلن ریابوشپکا شامل ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں ان آدرشوں کے لیے اپنی جدوجہد سے ہمیں اور اپنے جیسے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔ امریکہ میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے دنیا کا ایک بہترین نظام نافذ ہے۔ ہم بیرون ملک رشوت دینے کو جرم قرار دینے والا پہلا ملک تھے اور ہم نے گزشتہ دو سال میں ہی اپنے غیرملکی ساتھیوں کے ساتھ شراکت کے ذریعے ایک بلین ڈالر سے زیادہ دولت واگزار کرائی اور متعلقہ ممالک کو واپس کی ہے جو سرکاری اثاثوں کی چوری کے ذریعے بنائی گئی تھی۔ ہم بدعنوان افراد کے احتساب، دنیا بھر میں بدعنوان عناصر کو حاصل چھوٹ کے خلاف لڑنے کے لیے بہت سے ذرائع سے کام لیتے ہیں اور بدعنوانی کے خلاف جنگ اور اس میں شہریوں کی شمولیت مضبوط بنانے کے لیے کثیرملکی تعاون کی حکمت عملی سے رجوع کرتے ہیں۔ ہم سلامتی اور جمہوریت کو لاحق اس عالمگیر خطرے کو شکست دینے کے لیے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے عالمگیر وعدوں کے مطابق موثر اصلاحات پر عملدرآمد، شفاف اور قابل احتساب اداروں کے قیام اور شہریوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کو بااختیار بنا کر بدعنوانی پر فتح پائیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/honoring-anticorruption-champions/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future