An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینتھنی جے بلنکن کا بیان
11 فروری 2021

یکم فروری کو برما کی نومنتخب پارلیمان کے طے شدہ اجلاس سے پہلے برما کی فوج نے سویلین حکومتی قیادت کے بہت سے لوگوں کو حراست میں لے لیا جن میں سٹیٹ قونصلر آنگ سان سوکی اور صدر وِن مائنٹ، سول سوسائٹی کے رہنما، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔ اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ یہ ایک فوجی بغاوت تھی اور ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بغاوت برما کے عوام کی منشا کو مسترد کرنے کی کوشش ہے جس کا اظہار انہوں نے نومبر 2020 کے انتخابات میں کیا تھا۔ یکم فروری سے برما کے عوام نے پُرامن احتجاج اور سول نافرمانی کے ذریعے جمہوریت سے اپنی وابستگی ظاہر کر دی ہے۔ امریکہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

آج امریکہ اس بغاوت کی قیادت کرنے والے چھ موجودہ و سابق فوجی حکام، نو تشکیل شدہ ریاستی انتظامی کونسل کے چار ارکان اور فوج کی ملکیت یا اس کے زیراختیار تین کاروباری اداروں کو پابندیوں کے لیے نامزد کر کے اس اقدام پر اپنا ردعمل دے رہا ہے۔ فوج کے موجودہ اور سابق ارکان ان پابندیوں کا خاص ہدف ہیں جنہوں نے برما کی جمہوری طور سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ برما کی معیشت یا عوام ان پابندیوں کا ہدف نہیں ہیں اور ہم نے یہ یقینی بنانے کی خاص کوشش کی ہے کہ ہمارے اقدامات سے برما کے عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔ یہ پابندیاں برما کی صورتحال کے حوالے سے اثاثوں کو منجمد کرنے سے متعلق نئے جاری کردہ انتظامی حکم کی مطابقت سے عائد کی گئی ہیں۔

ہم فوج کے اِن اقدامات کی مذمت میں اپنے شراکت داروں، اتحادیوں اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہیں۔ ہم برما کے عوام کے جائز طور سے منتخب نمائندوں اور اس قبضے کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوجی حکومت اقتدار چھوڑ دے، جمہوری طریقے سے منتخب حکومت کو بحال کرے، ناجائز طور پر حراست میں لیے گئے تمام لوگوں کو رہا کرے، ٹیلی مواصلات اور سوشل میڈیا پر پابندیاں اٹھائے اور تشدد سے باز رہے۔ آج کا یہ اقدام برما کے عوام کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جستجو میں ان کی حمایت کا واضح پیغام ہے۔

آج عائد کی جانے والی پابندیوں سے متعلق مزید معلومات کے لیے امریکی محکمہ خزانہ کی پریس ریلیز ملاحظہ کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: : https://www.state.gov/designating-officials-and-entities-in-connection-with-the-military-coup-in-burma/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future