امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
8 دسمبر، 2022

آج صبح میں نے صدر بائیڈن، نائب صدر ہیرس، قومی سلامتی کے مشیر سلوین اور شیرل گینر کے ساتھ اوول آفس میں ملاقات کی جس میں شیرل نے اپنی اہلیہ برٹنی گرینر سے بات کی جو اس وقت امریکہ اور اپنی اہلیہ کی پیار بھری بانہوں میں واپس آ رہی ہیں۔ میں دفتر خارجہ کی ٹیم اور حکومت کے ہر محکمے میں اپنے ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ان کی رہائی ممکن بنانے کے لیے انتھک کام کیا۔ میں نے یرغمالیوں سے متعلق امور پر صدر کے خصوصی نمائندے راجر کارسٹینز کو سراہا جو اپنی پوری ٹیم کی معیت میں برٹنی کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔ ہم اپنے بہت سے شراکت داروں کی بھی بھرپور ستائش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اس مقصد کے حصول میں مدد دی۔ ان میں ہمارے اماراتی دوست بھی شامل ہیں جنہوں نے آج برٹنی کی منتقلی میں ہماری معاونت کی۔

اس وقت جب ہم برٹنی کی رہائی کی خوشی منا رہے ہیں تو پال ویلن اور ان کا خاندان بدستور بلاجواز تکلیف سہہ رہا ہے۔ ہماری مسلسل کوششوں کے باوجود روس کی حکومت نے تاحال ان کی ناجائز گرفتاری کا خاتمہ کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ میری دلی خواہش ہے کہ ہم پال کو آج ہی برٹنی کے ساتھ اسی طیارے پر واپس لا سکیں۔ اس صورتحال کے باوجود ہم پال اور یرغمال بنائے گئے یا ناجائز طور پر قید دیگر تمام امریکی شہریوں کو ان کے عزیزوں کے پاس واپس لانے کی انتھک کوششیں جاری رکھیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/the-release-of-brittney-griner-from-russia/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future