An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
16 جون، 2021

ہم، امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن کہتے ہیں کہ امریکہ اور روس نے تناؤ کے ادوار میں بھی ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک تزویراتی حلقے میں قابل قیاس صورتحال یقینی بنانے، مسلح تنازعے اور جوہری جنگ کے خطرے میں کمی لانے کے اپنے مشترکہ اہداف کی جانب پیش رفت کر سکتے ہیں۔

نیو سٹارٹ معاہدے کو دی جانے والی حالیہ وسعت جوہری اسلحے پر کنٹرول کے حوالے سے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ آج ہم اس اصول کی ازسرنو توثیق کرتے ہیں کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور یہ کبھی نہیں لڑی جانی چاہیے۔

امریکہ اور روس خود کو ان اہداف سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے مستقبل قریب میں تزویراتی استحکام سے متعلق ایک مربوط دوطرفہ بات چیت شروع کریں گے جو سوچی سمجھی اور موثر ہو گی۔ اس بات چیت کے ذریعے ہم مستقبل میں اسلحے کا پھیلاؤ روکنے اور خطرے میں کمی لانے کے اقدامات کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/06/16/u-s-russia-presidential-joint-statement-on-strategic-stability/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future