An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا بیان
4 نومبر، 2022

آج تہران میں امریکہ کے سفارت خانے پر قبضے کے واقعے کو 43 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس واقعے میں آیت اللہ خمینی کے پیروکاروں نے ہمارے سفارت کاروں کو 444 روز تک یرغمال بنائے رکھا اور اس طرح ناصرف انہیں بلکہ بالواسطہ طور پر امریکہ میں ان کے اہلخانہ کو بھی اذیت پہنچائی۔ ہم اُس وقت تہران میں خدمات انجام دینے والے اپنے بے غرض سفارت کاروں کی قربانیوں کے مشکور ہیں جیسا کہ ہم دنیا بھر میں امریکہ کی قومی سلامتی کے مفادات کو ترویج دینے کے لیے کام کرنے والے تمام امریکی سفارت کاروں کے مشکور ہیں جو اکثر خوفناک حالات میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

سفارت خانے پر قبضے کے علاوہ ایران کی حکومت طویل عرصہ سے سیاسی فوائد کے لیے غیرملکیوں کو ناجائز قید میں ڈالتی رہی ہے اور ہم ناجائز الزاماات پر ایران میں قید تمام امریکی شہریوں کی رہائی ممکن بنانے کے لیے بدستور پرعزم ہیں۔ ہم ایک مرتبہ پھر واضح کرتے ہیں کہ ایران کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے شہری عماد شارغی، مراد طہباز اور سیامک نمازی کو رہا کر کے وطن واپس بھیجے تاکہ وہ اپنے عزیزوں سے مل سکیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/the-43rd-anniversary-of-the-takeover-of-the-u-s-embassy-in-tehran/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future