An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
8 جولائی، 2022

میں یہ خبر سن کر ششدر، نہایت غمزدہ اور دکھی ہوں کہ میرے دوست اور جاپان کے سابق وزیراعظم ایبے شِنزو کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ جاپان اور انہیں جاننے والے تمام لوگوں کے لیے المناک واقعہ ہے۔ مجھے وزیراعظم ایبے کے قریب رہ کر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ نائب صدر کی حیثیت سے میں نے ٹوکیو میں ان سے ملاقاتیں کیں اور واشنگٹن میں ان کا خیرمقدم کیا۔ وہ دونوں ممالک کے اتحاد اور ہمارے لوگوں کے مابین دوستی کے داعی تھے۔ وہ سب سے طویل عرصہ تک جاپان کے وزیراعظم رہے اور ایک آزاد اور کھلے ہند۔الکاہل کے بارے میں ان کا تصور قائم رہے گا۔ سب سے بڑھ کر انہوں نے جاپان کے لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھا اور اپنی زندگی ان کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ جب ان پر حملہ ہوا تو وہ اس وقت بھی جمہوریت کے لیے کام کرنے میں مصروف تھے۔ اگرچہ ہم اس واقعے کے بارے میں تاحال بہت سی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہیں لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ پُرتشدد حملے کبھی قابل قبول نہیں اور مسلح تشدد ہمیشہ اس سے متاثر ہونے والے معاشروں پر گہرا زخم چھوڑ جاتا ہے۔ امریکہ دکھ کے اس لمحے میں جاپان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/07/08/statement-by-president-biden-on-the-killing-of-former-japanese-prime-minister-abe-shinzo/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future