امریکی محکمہ دفاع
26 اگست، 2021
محکمہ دفاع کے مرد و خواتین کی جانب سے میں آج کابل میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے عزیزوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
دہشت گردوں نے اس وقت ان کی جانیں لیں جب یہ فوجی دستے دوسروں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ہمیں انہیں کھونے کا دکھ ہے۔ ہم ان کے زخموں کا علاج کریں گے، اور ہم ان کے اہلخانہ کے یقینی طور سے المناک دکھ میں ان کا ساتھ دیں گے۔
لیکن ہم اپنا یہ کام ترک نہیں کریں گے۔
خاص طور پر اس موقع پر اپنے اس کام سے ہٹنا اس مقصد سے روگردانی اور اس قربانی کی توہین ہو گی جو ان مرد و خواتین نے اپنے ملک اور افغانستان کے لوگوں کے لیے دی ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.defense.gov/Newsroom/Releases/Release/Article/2748340/statement-by-secretary-of-defense-lloyd-j-austin-iii-on-the-attack-at-hamid-kar/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔