An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
28 جولائی، 2022

تاریخ بتاتی ہے کہ امن و سلامتی کے عمل میں خواتین کی بامعنی شمولیت مزید کامیاب امن معاہدے ممکن بناتی ہے، استحکام کو فروغ دیتی ہے اور امریکہ کی قومی سلامتی کو مضبوط کرتی ہے۔ 2017 کے خواتین، امن اور سلامتی (ڈبلیو پی ایس) ایکٹ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کے لیے جاری حمایت کے ذریعے امریکہ سفارتی اور خارجہ پالیسی کے تمام معاملات میں خواتین کو ان کے تمام تر تنوع کے ساتھ مکمل، مساوی اور بامعنی طور پر شریک کر رہا ہے۔ اس سے مراد خواتین کی بامعنی شرکت کی حمایت، عورتوں اور لڑکیوں کے تحفظ کا فروغ، اپنی ڈبلیو پی ایس حکمت عملی پر عملدرآمد کے لیے داخلی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور ہم خیال اداروں اور حکومتوں کے ساتھ شراکتوں کو وسعت دینا ہے۔

دفتر خارجہ محکمہ دفاع، محکمہ داخلی سلامتی اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے ساتھ مل کر ڈبلیو پی ایس پر 2019 کی امریکی حکمت عملی پر عملدرآمد سے متعلق دوسری رپورٹ جاری کر رہا ہے جس کے ساتھ 2020 کا عملدرآمدی منصوبہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ برس کی افتتاحی رپورٹ سے موازنہ کیا جائے تو حالیہ رپورٹ ڈبلیو پی ایس سے متعلق دفتر خارجہ کے اہداف کے حصول کے بارے میں نمایاں پیش رفت کی نشاندہی کرتی ہے۔ مالی سال (ایف وائی) 2021 میں دفتر خارجہ نے ڈبلیو پی ایس کے اصولوں اور حکمت عملی کا محکمہ بھر کے کام پر اطلاق کرنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بناتے ہوئے ڈبلیو پی ایس سے متعلق معاونتی پروگراموں پر اندازاً 110 ملین ڈالر خرچ کیے۔ ہم نے تربیتی عمل کے ذریعے داخلی اہلیت کو بہتر بنایا ہے اور ڈبلیو پی ایس کے اصولوں کو محکمے کے کام میں شامل کرنے والے اہلکاروں کے لیے مالی سال 2021 میں دفتر خارجہ کے زیراہتمام تربیتوں میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دفتر خارجہ نے مالی سال 2021 میں دہشت گردی اور متشدد انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے اور تنازعات کی روک تھام، ان پر قابو پانے اور انہیں حل کرنے کے لیے عورتوں اور لڑکیوں کی صلاحیتوں میں بہتری لانے والے پروگراموں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ بھی کیا ہے۔ اہم نوعیت کی یہ کوششیں اپنے وسیع تر مشن میں ڈبلیو پی ایس کے کام کی مرکزیت کے ساتھ دفتر خارجہ کی وابستگی کی عکاس ہیں۔

دفتر خارجہ صنفی مساوات کے حامی کی حیثیت سے اپنا دیرینہ کردار برقرار رکھنے کے لیے بدستور پوری طرح پُرعزم ہے اور ڈبلیو پی ایس حکمت عملی کے تحت عورتوں اور لڑکیوں کی بامعنی شمولیت، انہیں تحفظ دینے اور ان کی ترقی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ میں یہ یقینی بنانے کا عزم رکھتا ہوں کہ دفتر خارجہ سالانہ رپورٹنگ کے ذریعے ڈبلیو پی ایس کے اہداف پر جاری عملدرآمد کے لیے خود کو جوابدہی کے لیے پیش کرتا رہے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ دفتر خارجہ کے تمام کاموں میں ڈبلیو پی ایس کے اصولوں کا فروغ دنیا بھر میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بناتا ہے اور تنازعات کی روک تھام اور استحخام ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/release-of-the-2022-women-peace-and-security-report/#:~:text=History%20shows%20that%20the%20meaningful,and%20strengthens%20U.S.%20national%20security.

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future