An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹںی جے بلنکن کا بیان
8 مارچ، 2022

خواتین کے عالمی دن پر امریکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں کی کامیابیوں اور انسانی ترقی میں ان کے کردار کی خوشی منا رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ اِسے خواتین کی راہ میں مسلسل درپیش رکاوٹوں کا بھی احساس ہے۔ امریکہ صنفی انصاف اور مساوات کو فروغ دینے اور خواتین کو ان کے تمام تر تنوع سمیت بااختیار بنانے کے اپنے دیرینہ عزم پر مضبوطی سے قائم ہے۔

آج دنیا کو ایسے کئی نمایاں مسائل کا سامنا ہے جو عورتوں اور لڑکیوں کو غیرمتناسب طور سے متاثر کرتے ہیں جن میں موسمیاتی بحران، اِس وقت جاری کووڈ۔19 وباء، ہنگامی انسانی حالات اور یوکرین، ایتھوپیا اور یمن سمیت بہت سی جگہوں پر جاری جنگ سمیت افغانستان میں عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق کو واضح طور پر محدود کیا جانا شامل ہیں۔

امریکہ یہ بات سمجھتا ہے کہ ان اہم مسائل سے خاطرخواہ انداز میں نمٹنے کے لیے ہمیں عورتوں اور لڑکیوں کی ضروریات پر توجہ دینا ہو گی اور یہ یقینی بنانا ہو گا کہ وہ ہر شعبہ زندگی میں بااختیار طور سے شرکت کر سکیں۔ اسی لیے مجھے پیشگی طور پر یہ بتاتے ہوئے فخر ہے کہ صدر کی جانب سے مالی سال 2023 کے لیے پیش کردہ بجٹ درخواست میں بیرون ملک ایسے امدادی پروگراموں کے لیے 2.6 بلین ڈالر مختص کرنے کو کہا جائے گا جن سے دنیا بھر میں صنفی انصاف اور مساوات کو فروغ ملے۔ یہ مالی سال 2022 میں صنفی پروگراموں کے لیے مانگی جانے والے مالی وسائل سے دو گنا سے بھی زیادہ بڑی رقم ہو گی۔ اس میں صنفی انصاف اور مساوات سے متعلق عملی اقدامات کے لیے 200 ملین ڈالر کی درخواست بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں امریکہ دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں کے حقوق کے فروغ کے لیے پالیسی سے متعلق کوششوں کو باضابطہ بنانے اور ان کی رفتار تیز کرنے کے لیے کئی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے جن میں صنفی انصاف اور مساوات سے متعلق امریکہ کی پہلی قومی حکمت عملی کے تحت کیے جانے والے اقدامات بھی شامل ہیں۔ یہ حکمت عملی صنفی انصاف اور مساوات کو امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی اولین ترجیحات کے طور پر باضابطہ شکل دیتی ہے۔

خواتین کے عالمی دن اور عورتوں اور لڑکیوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے ہمارے دیرینہ عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے دفتر خارجہ کی جانب سے 2022 میں دنیا بھر سے جرات مند خواتین کا اعزاز (آئی ڈبلیو او سی) حاصل کرنے والی شخصیات کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فخر ہے۔ میں سوموار، 14 مارچ کو state.gov پر ایک ورچوئل تقریب میں 16ویں سالانہ آئی ڈبلیو او سی اعزازت دیے جانے کی تقریب کی میزبانی کروں گا۔ یہ سالانہ اعزازات اپنے تمام تر تنوع میں دنیا بھر کی خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف اور ان کے لیے خوشی کی عکاسی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں انسانی حقوق کے فروغ، صنفی انصاف و مساوات، امن، انصاف، قانون کی حکمرانی اور احتساب کے لیے وقف کر دی ہیں اور اکثر اس مقصد کے لیے ذاتی طور پر بہت بڑے خطرات مول لیے یا قربانی دی۔ نیپال میں ‘ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس’ افراد کے حقوق کے فروغ سے لے کر لائبیریا میں صںفی بنیاد پر ہر طرح کے تشدد کی روک تھام اور اس کے خلاف اقدامات اور لیبیا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ بننے تک اور ایسی مزید بہت سی کامیابیوں کے ساتھ 2022 میں آئی ڈبلیو او سی کا اعزاز حاصل کرنے والی خواتین اس امر کی حقیقی مثال ہیں کہ جرات مند ہونے کا کیا مطلب ہے۔ 2022 میں آئی ڈبلیو او سی اعزاز حاصل کرنے والی خواتین کے بارے میں مزید معلومات اس لنک پر دیکھیے۔ https://www.state.gov/secretary-of-states-international-women-of-courage-award/

امریکہ عورتوں اور لڑکیوں کے معاشی تحفظ میں مدد دینے، صنفی بنیاد پر ہر طرح کے تشدد کی روک تھام اور اس کے خلاف اقدامات، صحت، تعلیم، انصاف، انسانی حقوق اور قانون کے تحت مساوات اور انسانی امداد تک اِن کی رسائی بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور سلامتی سے متعلق مسائل سمیت تمام شعبہ جات میں خواتین کی سیاسی قیادت اور فیصلہ سازی کو فروغ دینے، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے بدستور پوری طرح پُرعزم ہے۔ میں 2022 میں جرات مند خواتین کا عالمی اعزاز حاصل کرنے والی شخصیات اور دنیا بھر میں تمام جرات مند عورتوں اور لڑکیوں کی طاقت، قیادت اور دنیا کو ہم سب کے لیے مزید منصفانہ، پرامن اور آزاد دھرتی بنانے کے لیے اِن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/celebrating-women-around-the-world-on-international-womens-day/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future