An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
8 مارچ، 2022

خواتین کے عالمی دن پر ہم امریکہ اور دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہیں، اپنی کامیابیوں کی خوشی مناتے ہیں اور تمام عورتوں اور لڑکیوں کو مکمل مساوات، وقار اور مواقع مہیا کرنے کے لیے باقی ماندہ کام کرنے کا نیا عہد کرتے ہیں۔

ہر فرد کا حق ہے کہ اسے صنف یا دیگر عوامل سے قطع نظر خدا کی عطا کردہ پوری صلاحیت سے کام لیتے ہوئے جینے کا موقع ملے۔ ہر عورت اور لڑکی کے لیے یہ موقع یقینی بنانا محض درست عمل ہی نہیں بلکہ یہ ایک تزویراتی لازمہ بھی ہے جو ہمارے ملک اور دنیا بھر میں خوشحالی، استحکام اور سلامتی کو فروغ دیتا ہے۔ تاہم اب بھی اکثر بہت سی جگہوں پر عورتوں اور لڑکیوں کو ایسی رکاوٹوں کا سامنا ہے جو ان کے امکانات کو محدود کر دیتی ہیں اور معاشی، سیاسی و سماجی زندگی میں ان کی شرکت کو کمزور کرتی ہیں۔ کووڈ۔19 وباء نے ان رکاوٹوں کو ناصرف آشکار کیا ہے بلکہ میں ان میں اضافہ بھی کر دیا ہے جن سے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت غیرمتناسب طور سے متاثر ہوئی ہے، اجرت اور اجرت کے بغیر طبی نگہداشت کرنے والی عورتوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

عورتوں اور لڑکیوں کی حالت بہتر بنانے سے معیشتیں، جمہوریتیں اور معاشرے مضبوطی پاتے ہیں۔ اسی لیے میں نے ایک سال پہلے عہدہ سنبھالتے ہی وائٹ ہاؤس کی صنفی پالیسی سے متعلق کونسل تشکیل دے کر صنفی مساوات کو اپنی انتظامیہ کی بنیاد بنایا۔ اسی لیے ہم نے صنفی انصاف اور مساوات پر پہلی قومی حکمت عملی کا اجراء کیا جو داخلہ و خارجہ پالیسی میں خواتین اور خاندانوں کی مدد کرنے کا ایک پُرعزم ایجںڈا ہے۔ اسی لیے ہم نے بچوں کی نگہداشت پر سرمایہ کاری کی اور امریکن ریسکیو پلان کے ذریعے خواتین کے لیے معاشی مواقع یقینی بنانے میں مدد فراہم کی، خواتین پر تشدد کے خلاف قانون کو دوبارہ مجاز اور مضبوط بنانے کی جدوجہد کی، فوج میں انصاف سے متعلق کڑی اصلاحات کے ذریعے جنسی حملوں کی لعنت پر قابو پایا، جنسی حملے اور جنسی ہراسانی کے متاثرین سے متعلق جبری ثالثی کو ختم کرنے کے قانون کی منظوری دیم تولیدی حقوق کے تحفظ کے لیے کُل حکومتی کوشش شروع کی، تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل، استحکام اور سلامتی سے متعلق معاملات میں خواتین کی شرکت میں اضافہ کیا اور دنیا بھر میں خواتین کے معاشی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے صنفی انصاف و مساوات سے متعلق عملی اقدامات کے لیے فنڈ قائم کیا۔ اسی لیے مجھے فخر ہے کہ مالی سال 2023 کے لیے میرے بجٹ میں بیرون ملک ایسے امدادی پروگراموں کے لیے 2.6 بلین ڈالر مختص کرنے کی درخواست کی جائے گی جن سے دنیا بھر میں صںفی مساوات کو فروغ ملے گا اور یہ گزشتہ سال صںفی مساوات کے پروگراموں کے لیے مانگے گئے مالی وسائل کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ بڑی رقم ہے۔

آج کے دن اور ہر دن، آئیے اس بات کا اعتراف کریں کہ جب عورتیں اور لڑکیاں اپنی پوری صلاحیت سے کام لینے کے قابل ہوتی ہیں تو ہم سب کا مستقبل بہتر ہو جاتا ہے اور آئیے باہم مل کر سبھی کے لیے وقار، مساوات اور لامحدود مواقع کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششوں کی تجدید کریں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/03/08/statement-by-president-joe-biden-on-international-womens-day/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future