An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
30 اگست، 2021

داعش/ آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کے لیے قائم کردہ عالمی اتحاد 26 اگست، 2021 کو کابل، افغانستان میں ہونے والے حملوں کی کڑی مذمت کرتا ہے۔ ہمیں داعش/ آئی ایس آئی ایس کے ہاتھوں افغان اور برطانوی شہریوں اور امریکہ کی فوج کے ارکان کے جانی نقصان پر دکھ ہے۔ اس حقیقت نے زندگی کے اس المناک ضیاع کو اور بھی سنگین بنا دیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد لوگوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے یا اس امدادی مشن کو انجام دینے میں مصروف تھے۔

اتحاد اور اس کے شراکت دار اسی طرح ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جس طرح ہم عراق اور شام میں داعش/ آئی ایس آئی ایس کو زمین پر شکست دینے کی جنگ میں کھڑے تھے۔ داعش/ آئی ایس آئی ایس بدستور ایک متعین دشمن ہے اور ہم اس کی دیرپا شکست یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدام کرتے رہیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہماری توجہ داعش/ آئی ایس آئی ایس خراسان سمیت داعش/ آئی ایس آئی ایس کی عالمگیر شاخوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے ارکان کی نشاندہی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اتحاد کی مہارتوں اور اس کے ورکنگ گروپس کی کوششوں سے کام لینے پر مرکوز ہے۔

ہم اس خطرے کا موثر طور سے تدارک کرنے کے لیے داعش/ آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کے لیے قائم کردہ عالمی اتحاد کی سرپرستی میں ایک دوسرے سے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ اس کوشش میں ہم فوج، انٹیلی جنس، سفارت کاری، معیشت، اور نفاذ قانون سمیت اپنی قومی طاقت کے تمام عناصر سے کام لیں گے تاکہ اس ظالم دہشت گرد تنظیم کی شکست یقینی بنائی جا سکے۔ داعش/ آئی ایس آئی ایس جہاں کہیں بھی کام کرتی ہے وہاں ہم اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کا بھرپور دباؤ ڈالتے رہیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/statement-by-the-global-coalition-to-defeat-daesh-isis/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future