امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان نیڈ پرائس
بدھ، 17 فروری 2021
اقتباسات
امریکی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادوں کی قدر کرتا ہے اور عالمگیر مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ کام کرے گا۔
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ کل صبح وزیر خارجہ بلنکن اور ان کے جاپان، آسٹریلیا اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے ہم منصب اکٹھے بات چیت کریں گے۔
کواڈ کے نام سے معروف ان چار ممالک کا اکٹھ اور کواڈ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ یہ بات چیت ایک آزاد اور کھلے ہند-الکاہل سے متعلق ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور اِس دور میں فیصلہ کن نوعیت کے مسائل بشمول کوویڈ۔19 کے خلاف اپنی کوششوں کو مربوط کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔
اصل عبارت کا لنک: https://www.state.gov/briefings/department-press-briefing-february-17-2021/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔