امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان نیڈ پرائس
پریس بریفنگ روم
3 فروری 2021
اقتباسات
مسٹر پرائس: سہ پہر بخیر۔ یہ بات میرے علم میں ہے کہ کل گراؤنڈ ہوگ ڈے تھا، تاہم میں آج کی بریفنگ وہی بات کہتے ہوئے شروع کرنا چاہوں گا جو میں نے گزشتہ روز کی تھی جب میں یہاں موجود تھا۔ ‘میں معذرت چاہتا ہوں۔ یقیناً، ہم اپنے وائٹ ہاؤس کے ساتھیوں کی بریفنگ ختم ہونے کے منتظر تھے جو انہوں نے بالکل ابھی ختم کی ہے۔ تو اسی کے ساتھ، آئیے بات شروع کرتے ہیں۔
ہم چند اہم باتیں کریں گے۔ پہلی یہ کہ آج امریکہ اور رشین فیڈریشن نے پانچ سال کے لیے نئے سٹارٹ معاہدے کو وسعت دینے کے لیے درکاری ضروری قانونی عمل مکمل کیے۔ نئے سٹارٹ معاہدے کو پانچ سال تک توسیع دینے سے ہمیں اس بات کی ضمانت ملتی ہے کہ ہمارے پاس روس کے بین البراعظمی بلسٹک میزائلوں اور آبدوز سے داغے جانے والے بلسٹک میزائلوں اور بھاری بم لے جانے والے طیاروں کے معاملے پر قابل تصدیق حدود موجود ہیں جس سے جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ طور پر نہ ختم ہونے والی دوڑ سے بچنے میں مدد ملے گی۔
نیو سٹارٹ معاہدہ کسی بین البراعظمی بلسٹک میزائل پر نصب روس کے ہر ایسے جوہری بم کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے جو قریباً 30 منٹ میں امریکہ تک پہنچ سکتا ہو۔ امریکہ نیو سٹارٹ معاہدے میں پانچ سالہ توسیع سے حاصل ہونے والےوقت کو رشین فیڈریشن کے ساتھ پیشرفت، کانگریس اور امریکہ کے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور روس کے تمام جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اسلحے پر کنٹرول کے لیے صرف کرے گا۔ میں مزید تفصیل کے لیے آپ کی توجہ وزیر خارجہ کے آج صبح جاری کردہ بیان کی جانب مبذول کراؤں گا۔
دوسری بات یہ کہ ہم ترکی میں بوگازیچی یونیورسٹی میں نئے ریکٹر کی تعیناتی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمیں طلبہ اور احتجاج کرنے والے دوسرے لوگوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے اور ہم ان مظاہروں میں ایل جی بی ٹی کیو آئی مخالف باتوں کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔ آزادی اظہار حتیٰ کہ ایسی باتیں بھی ایک سرگرم اور فعال جمہوریت کا اہم جزو ہیں جو کسی کے لیے بے چینی کا باعث ہو سکتی ہیں اور اس جمہوریت کا تحفظ ہونا چاہیے۔ پرامن، خوشحال اور اجتماعیت پسند معاشروں کا دارومدار اطلاعات اور خیالات کے آزادانہ بہاؤ پر ہوتا ہے۔
انسانی حقوق کا تحفظ امریکہ کی ترجیح ہے اور یہ اپنی بنیادی جمہوری آزادیوں کے لیے لڑنے والوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/briefings/department-press-briefing-february-3-2021/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔