امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
28 اپریل، 2022
آج ہم نے دنیا بھر میں ہم جنس پرست عورتوں اور مردوں، دو جنسی رحجان کے حامل افراد، مخنثوں، کوئیر اور بین جنسی افراد (ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس) کے انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق 2021 کی صدارتی یادداشت پر امریکہ کی حکومت کے عملدرآمدی اقدامات کے بارے میں پہلی سرکاری رپورٹ جاری کی۔ یہ رپورٹ گزشتہ برس دنیا بھر میں ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سے متعلق ہماری کوششوں کی تفصیل بتاتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس تاریخی رپورٹ سے دنیا بھر کی دوسری حکومتوں کو بھی ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے انسانی حقوق کے فروغ سے متعلق ایسے ہی اقدامات اٹھانے اور ان کوششوں سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کی تحریک ملے گی۔
ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ موجودہ امریکی انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات خاص طور پر اہم ہے کہ ہم نسل و قومیت، صنف، معذوری، مذہب اور پیدائشی جیسے دوراہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے ساتھ روا رکھے جانے والے تشدد اور امتیازی سلوک سے نمٹنے کے اقدامات کریں۔ جیسا کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے، امریکہ کی حکومت ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس طبقے میں سے ہونے اور ایسے رویے کو مجرمانہ عمل قرار دینے کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت، غیرمحفوظ ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس مہاجرین اور پناہ کے خواہش مند افراد کو تحفظ دینے کی کوششوں، ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے انسانی حقوق کی حفاظت اور ان کے لیے بلاامتیاز تحفظ کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک امداد کی فراہمی، بیرون ملک ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے انسانی حقوق کی پامالیوں پر ردعمل دینے، اس معاملے میں ہم خیال ممالک کے اتحاد بنانے اور ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ربط قائم کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے ان ترجیحات کو فروغ دیتی ہے۔ اس ضمن میں ہماری مجموعی کوششوں کا حتمی مقصد جنسی رحجان، صنفی شناخت یا اظہار اور جنسی خصوصیات کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف تشدد اور امتیازی سلوک کا خاتمہ کرنا ہے۔ مساوات اور انصاف سے سبھی کے لیے مضبوط معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔
میں ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس افراد کے انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے بامعنی اور اعلیٰ کام کا دلی طور پر اعتراف کرتا ہوں جو وہ تمام لوگوں کے انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ ان میں ہمارے شراکت دار اور اتحادی، ہم خیال حکومتیں اور کثیرملکی ادارے شامل ہیں جن کے ساتھ مل کر ہم اس معاملے میں پیش رفت کی رفتار تیز کرتے ہیں۔
یہ رپورٹ https://www.state.gov/lgbtqi-human-rights/ پر عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/release-of-the-first-annual-interagency-report-on-the-implementation-of-the-presidential-memorandum-on-advancing-the-human-rights-of-lgbtqi-persons-around-the-world/
یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔