امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
30 مارچ، 2023
ہمیں روس کی جانب سے امریکہ کے صحافی کو حراست میں لیے جانے پر سخت تشویش ہے جن کے بارے میں وسیع پیمانے پر اطلاعات آئی ہیں۔ ہم اس صورتحال میں وال سٹریٹ جرنل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جب امریکہ کے کسی شہری کو بیرون ملک حراست میں لیا جاتا ہے تو ہم فوری طور پر اسے قونصلر تک رسائی دلانے اور ہر طرح کی مناسب مدد مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو دھمکانے، ان پر جبر کرنے اور انہیں سزا دینے کے لیے کریملن کی مسلسل کوششوں کی ہر ممکن کڑے انداز میں مذمت کرتے ہیں۔
بیرون ملک امریکی شہریوں کا تحفظ اور سلامتی دفتر خارجہ کی اولین ترجیح ہے۔ ہم روس میں امریکی شہریوں کو لاحق خطرات کے بارے میں اپنے پُرزور انتباہ کا اعادہ کرتے ہیں۔ روس میں رہنے والے یا وہاں کا دورہ کرنے والے امریکی شہریوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر واپس آ جائیں جیسا کہ روس کے لیے ہماری سفری ہدایات میں بتایا گیا ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/russias-arrest-of-a-u-s-citizen/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔