An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
30 ستمبر، 2022

امریکہ روس کی جانب سے یوکرین کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کو دھوکہ دہی سے تبدیل کرنے کی کوشش اور اس مقصد کے لیے یوکرین کے علاقے لوہانسک، ڈونیٹسک، خیرسون اور زیپوریزیا میں جعلی ”ریفرنڈم،” کے انعقاد کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس اقدام کے جواب میں امریکہ اور ہمارے اتحادی اور شراکت دار روس کے خلاف فوری اور سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں جن میں روس کی حکومت کے مزید حکام، ان کے اہلخانہ، روس اور بیلارس کے فوجی حکام اور دفاعی سازوسامان خریدنے کے نیٹ ورک بشمول روس کی عسکری صنعت کو مدد دینے والے بین الاقوامی ترسیل کنندگان شامل ہیں۔

ہم جی7 ممالک کے رہنماؤں کی حمایت سے ایک واضح انتباہ بھی جاری کر رہے ہیں کہ ہم روس کی جانب سے یوکرین کے علاقے کی حیثیت میں تبدیلی کی غیرقانونی کوششوں میں سیاسی یا معاشی مدد دینے والے ہر فرد، ادارے یا ملک کا محاسبہ کریں گے۔ اس عزم پر عمل کرتے ہوئے امریکی محکمہ ہائے خزانہ و تجارت روس کے اندر اور باہر ایسے اداروں اور افراد کے حوالے کڑی پابندیوں اور اس کے ساتھ برآمدی تجارت میں لاحق خطرات کے ضمن میں نئی ہدایات جاری کر رہے ہیں جو روس کے جعلی ریفرنڈم، سوچے سمجھے الحاق اور یوکرین کے علاقے پر قبضے میں مددگار ہیں

دفتر خارجہ روس کی فوج، بیلارس کی فوج کے حکام اور روس کے آلہء کاروں سمیت 910 افراد پر یوکرین کی خودمختاری، زمینی سالمیت اور سیاسی آزادی کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ویزے کی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ روس کے شہری اوکھر۔ سوگ مونگوش کو بھی پابندی کے لیے نامزد کر رہا ہے جو یوکرین کے ایک جنگی قیدی کے انسانی حقوق کی سنگین پامالی میں ملوث ہے۔ اس حکم کے تحت مونگوش اور ان کے قریبی اہلخانہ امریکہ میں داخلے کے اہل نہیں رہے۔

مزیر برآں محکمہ خزانہ میں غیرملکی اثاثۃ جات پر کنٹرول کا دفتر (او ایف اے سی) سٹیٹ ڈوما کے مزید 109 ارکان، روس کی وفاقی اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کے 169 ارکان اور روس کی حکومت کے مزید ارکان بشمول روس کے سنٹرل بینک کی گورنر اور پیوٹن کی سابق مشیر ایلویرا ساکپ زادوون نبیولینا، روس کے مرکزی بینک (سی بی آر) کی گورنر اولگا سکوروبوگاتووا اور نائب وزیراعظم الیگزنڈر ویلینٹینووچ نوواک کو پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے۔ او ایف اے سی روس کی قومی سلامتی کونسل کے ارکان کے اہلخانہ کو بھی پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جن میں روس کے وزیراعظم میخائل ولاڈیمیرووچ میشوسٹن کی اہلیہ اور ان کے دو بالغ بچے، وزیر دفاع سرگرئی کوزوگیٹووچا شوئیگو کی اہلیہ اور بالغ بچے اور نیشنل گارڈ کے سربراہ وکٹر ویزلیووچ زولوتوو کی اہلیہ اور بالغ بچے شامل ہیں۔ ان کے ساتھ روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری اناتولیووچ میڈویڈوو کے قریبی اہلخانہ، فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا ایوانوونا میٹوینکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے گورنر الیگزنڈر دمتریووچ بیگلوو بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر انتظامی حکم (ای او) 14024 کی مطابقت سے روس کی قومی سلامتی کونسل کے ارکان کے اہلخانہ کو ہدف بنا رہا ہے جس میں اولگا سرگینیوا سوبانینا اور اینا سرگیونا ارشووا کو ماسکو کے میئر اور روس کی سلامتی کونسل کے رکن سرگئی سوبینین کے بالغ بچے ہونے کے ناطے پابندیوں کے لیے نامزد کیا جا رہ اہے جن کی جائیداد اور جائیداد میں مفادات انتظامی حکم 14024 کے تحت منجمد کر دیے گئے ہیں۔

او ایف اے سی روس کی اپنی فوج کے لیے درکار ضروری ٹیکنالوجی تک رسائی ختم کرنے کے لیے ہمارے عزم کو تقویت دینے کے لیے 14 افراد کو پابندیوں کے لیے نامزد کر رہا ہے جن میں عالمی سطح پر سازوسامان کی ترسیل کرنے والے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے روس کے دفاعی شعبے کو مدد پہنچائی ہے۔ ہم اور ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں نے جو پابندیاں نافذ کی ہیں انہوں نے روس کی اہم اجزا اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے حصول کی اہلیت کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور روس کی دفاعی صنعتی بنیاد کو تیسرے ملک کے ثالثوں اور ترسیل کنندگان سے رجوع کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ پابندیوں کا سامنا کرنے والے روس کے اداروں اور روس کے دفاعی شعبے کو پابندیوں کے نفاذ کا خدشہ ہے۔

آخر میں، محکمہ تجارت ایک قانون لا رہا ہے جو روس اور یوکرین کے علاقے کرائمیا میں 57 اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرتا ہے جس سے یہ تعداد 392 تک پہنچ جاتی ہے۔ ہم روس کا محاسبہ کرنے، اس کی فوج کو عالمی تجارت سے الگ کرنے اور اس کی جارحیت اور فوجی طاقت کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کو سختی سے محدود کرنے کے لیے امریکہ کی طاقتور مربوط کوششیں جاری رکھیں گے۔

آج کے اقدام کے بارے میں  مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی محکمہ خزانہ اور محکمہ تجارت کی پریس ریلیز دیکھیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/imposing-swift-and-severe-costs-in-response-to-russias-violations-of-ukraines-sovereignty/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future