وائٹ ہاؤس
حقائق نامہ
10 جنوری، 2022
”ہم اس اصول پر پوری طرح کاربند ہیں کہ یوکرین کے بغیر یوکرین پر کوئی بات نہیں ہو گی جیسا کہ ہم اس اصول پر پوری طرح کاربند ہیں کہ یورپ کے بغیر یورپ پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔”
وزیر خارجہ ٹونی بلنکن، 7 جنوری، 2022
امریکہ نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر واضح کر دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو وہ ایسے اقدامات کے لیے تیار ہے جن کے نتیجے میں روس کو اپنے کیے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اس کے ساتھ ہم نے زور دے کر یہ بھی کہا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے تناؤ میں کمی لانا ہماری ترجیح ہے۔ امریکہ نے روس کے ساتھ بات چیت سے پہلے واضح اصول سامنے رکھ دیے ہیں۔ پہلا یہ کہ ہم یورپ کو ساتھ لیے بغیر یورپ کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے اور کچھ بھی طے نہیں کریں گے۔ دوسرا یہ کہ اس معاملے پر کوئی بھی بات چیت دو طرفہ ہونی چاہیے۔ تیسرا اصول یہ ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے حقیقی پیش رفت تناؤ میں کمی کے ماحول میں ہی ممکن ہے۔
امریکہ نے اس ہفتے دوطرفہ تزویراتی توازن سے متعلق بات چیت، نیٹو۔ روس کونسل اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کے ذریعے روس کے ساتھ سفارتی بات چیت شروع کی ہے جس کے لیے اپنے یورپی اتحادی اور شراکت دار بشمول یوکرین کے ساتھ بھی جامع مشاورت کی گئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں صدر بائیڈن نے یورپ بھر کے رہنماؤں سے بات کی ہے۔ امریکہ کی حکومت کے ہر شعبے بشمول قومی سلامتی کونسل، دفتر خارجہ، محکمہ دفاع، محکمہ خزانہ، محکمہ توانائی اور امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے حکام اس بارے میں اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں بائیڈن انتظامیہ کے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی اشتراک کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:
صدر بائیڈن نے یورپ کی سلامتی کے امور پر بات چیت کرنے اور اوقیانوس کے آر پار مربوط و جامع طریقہ کار وضع کرنے کے لیے 16 یورپی رہنماؤں سے بات کی ہے۔
وزیر خارجہ بلنکن نے دوسرے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کے ساتھ دو درجن سے زیادہ مرتبہ فون پر بات چیت اور ملاقاتیں کی ہیں جن میں یوکرین کی سرحد کے ساتھ روس کے فوجی اجتماع پر ہمارے مربوط ردعمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے جی7، نیٹو اور او ایس سی ای کے ساتھ وزارتی سطح کی ملاقاتیں کیں اور یورپی یونین اور یوکرین کی قیادت سے بھی رابطے میں رہے۔
وزیر دفاع آسٹن نے یورپی سلامتی کے امور اور خطے میں عدم استحکام کا موجب بننے والے روس کے اقدامات پر یورپ سے تعلق رکھنے والے اپنے آٹھ ہم منصبوں سے بات کی ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین مِلی کی بھی یورپ بھر میں مسلح افواج کے سربراہوں سے ایسی ہی بات چیت ہوئی ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر سلوین نے اپنے یورپی ہم منصبوں کے ساتھ جامع طور پر رابطے کیے ہیں اور یورپی یونین اور ترکی سے لے کر فن لینڈ اور رومانیہ تک یورپ بھر میں اپنی ہم منصبوں سے درجنوں مرتبہ فون پر بات کی ہے۔ انہوں نے کثیرملکی اداروں کی سطح پر بھی بات کی جن میں نارڈک ممالک، نیٹو میں مشرقی پہلو کے اتحادی، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔ وہ یوکرین میں اپنے ہم منصب کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ یوکرین کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں صدر بائیڈن نے صدر زیلینسکی سے دو مرتبہ بات کی ہے۔ وزیر خارجہ بلنکن نے صدر زیلینسکی اور وزیر خارجہ کولیبا سے دو دو مرتبہ بات کی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر سلوین نے یوکرین میں صدارتی انتظامیہ کے سربراہ یرمک کے ساتھ سات مرتبہ بات چیت کی ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین مِلی نے یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل زلزنی سے چار مرتبہ رابطہ قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی دفتر خارجہ اور محکمہ خارجہ میں اعلیٰ حکام بھی یوکرین میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ نے نیٹو کے مشرقی پہلو سے تعلق رکھنے والے اتحادیوں کی سلامتی کے حوالے سے ان کے خدشات مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ قریبی مشاورت کی ہے جس میں دوطرفہ بات چیت اور صدر بائیڈن، وزیر خارجہ بلنکن، قومی سلامتی کے مشیر سلوین اور انتظامیہ کے دیگر حکام کی جانب سے دوطرفہ اور بخارسٹ نائن (بی9) فارمیٹ کے تحت ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے۔
بائیڈن انتظامیہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ صدر بائیڈن نے یورپی یونین کمیشن کے صدر وان ڈر لین کی میزبانی کی۔ وزیر خارجہ بلنکن نے یورپی کونسل کے صدر مائیکل اور اعلیٰ سطحی نمائندہ بوریل کے ساتھ بات چیت کی۔ دفتر خارجہ اور قومی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطحی حکام نے یورپی یونین میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد مرتبہ فون پر بات کی اور ملاقاتیں کیں جن میں برسلز میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ نے December 2021 European Council Conclusions کا خیرمقدم کیا جو اس امر کا اظہار ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں مزید مداخلت کی صورت میں یورپی یونین اس کے خلاف کڑی معاشی پابندیاں عائد کرے گی۔ امریکی محکمہ خزانہ، دفتر خارجہ اور قومی سلامتی کونسل کے حکام پابندیوں کے حوالے سے ہمارے ردعمل کو مربوط بنانے کے لیے یورپی یونین میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
نیٹو میں جامع مشاورتوں کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ نے نیٹو کے شراکت داروں بشمول جارجیا سے بھی رابطہ کیا ہے جو خود روسی جارحیت سے متاثر ہے۔ مزید برآں سویڈن اور فن لینڈ سے بھی یورپی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اپنے ہم منصبوں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔ ذیل میں دیے گئے روابط کے علاوہ قومی سلامتی کے نائب مشیر اول جان فینر، نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ، معاون وزیر خارجہ برائے یورپی و یوریشیائی امور کیرن ڈونفرائیڈ اور امریکہ کی حکومت کے تمام محکموں سے دیگر حکام کی جانب سے درجنوں مرتبہ فون پر بات چیت کی گئی ہے۔ نیٹو اور او ایس سی ای کے لیے ہمارے حال ہی میں مقرر کردہ سفیروں جولیانے سمتھ اور مشیل کارپینٹر نے بھی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔
سفارتی رابطوں کا جائزہ
ذیل میں روس کے ساتھ بات چیت سے پہلے بائیڈن انتظامیہ کی مشاورتوں سے متعلق ایک توضیحی فہرست دی گئی ہے۔ یہ فہرست مکمل یا جامع نہیں ہے کیونکہ حکومت کی ہر سطح اور ہر محکمے سے اس سلسلے میں بہت سے مواقع پر بات چیت کی گئی ہے تاہم اس سے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے امریکی انتظامیہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
یوکرین کے ساتھ رابطے
- November 10: National Security Advisor Sullivan’s meeting with Ukrainian Foreign Minister Kuleba and Head of Presidential Administration Yermak
- November 10: Strategic Partnership Commission meeting in Washington, including Secretary Blinken and Foreign Minister Kuleba
- November 18: Secretary of Defense Austin’s Meeting with Ukraine’s Minister of Defense Reznikov
- November 19: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with Commander-in-Chief of the Ukrainian Armed Forces Lt. Gen. Zaluzhny
- November 22: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with Commander-in-Chief of the Ukrainian Armed Forces Lt. Gen. Zaluzhny
- November 26: National Security Advisor Sullivan’s call with Ukraine Head of Presidential Administration Yermak
- December 2: Secretary Blinken’s meeting with Ukrainian Foreign Minister Kuleba
2 دسمبر: قومی سلامتی کے مشیر سلوین کی یوکرین میں صدارتی انتظامیہ کے سربراہ یرمک کے ساتھ فون پر بات چیت
- December 6: Secretary Blinken’s call with Ukrainian President Zelenskyy
- December 9: President Biden’s call with Ukrainian President Zelenskyy
- December 11: Assistant Secretary of State for European and Eurasian Affairs Karen Donfried travels to Ukraine
- December 13: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with Commander-in-Chief of the Ukrainian Armed Forces Lt. Gen. Zaluzhny
17 دسمبر: قومی سلامتی کے مشیر سلوین کی یوکرین میں صدارتی انتظامیہ کے سربراہ یرمک کے ساتھ فون پر بات چیت۔
23 دسمبر: قومی سلامتی کے مشیر سلوین کی یوکرین میں صدارتی انتظامیہ کے سربراہ یرمک کے ساتھ فون پر بات چیت۔
30 دسمبر: قومی سلامتی کے مشیر سلوین کی یوکرین میں صدارتی انتظامیہ کے سربراہ یرمک کے ساتھ فون پر بات چیت۔
- December 29: Secretary Blinken’s call with Ukrainian President Zelenskyy
- January 2: President Biden’s call with Ukrainian President Zelenskyy
5 جنوری: معاون وزیر خارجہ ڈونفرائیڈ کی یوکرین میں صدارتی اتنظامیہ کے سربراہ یرمک سے فون پر بات چیت
10 جنوری: جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین مِلی کی یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل زلزنی سے فون پر بات چیت
نیٹو کے ساتھ روابط
- November 16: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with the Chair of the NATO Military Committee Adm. Bauer
- November 17: Director of National Intelligence Haines meets with NATO Allies in Brussels
- November 30 – December 1: Secretary Blinken attends NATO Ministerial meeting
- November 30: Secretary Blinken’s meeting with NATO Secretary General Stoltenberg
- December 6: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s virtual meeting with NATO Military Committee
- December 8: Secretary Blinken’s call with NATO Secretary General Stoltenberg
- December 16: North Atlantic Council meeting and statement on Ukraine
- December 15-16: Assistant Secretary Donfried consults with NATO Allies in Brussels
- December 23: Secretary Blinken’s call with NATO Secretary General Stoltenberg
- December 31: Secretary Blinken’s call with NATO Secretary General Stoltenberg
- January 6: Deputy Secretary Sherman’s call with NATO Deputy Secretary General Geoana
- January 7: Secretary Blinken participates in NATO Foreign Ministerial meeting
یورپی یونین کے ساتھ رابطے
- November 10: President Biden’s meeting in Washington with European Commission President von der Leyen
- November 17: Director of National Intelligence Haines’ meetings with EU officials in Brussels
یکم دسمبر: قومی سلامتی کے نائب مشیر اول فینر کی یورپ کے خارجی اقدامات کے ادارے کے سیکرٹری جنرل سینینو سے ملاقات
- December 2: Deputy Secretary Sherman’s meeting with European External Action Service Secretary General Sannino
- December 8: Secretary Blinken’s call with President of the European Council Michel
- December 15-16: Assistant Secretary Donfried consults EU partners in Brussels
- December 22: Secretary Blinken’s call with EU High Representative Borrell
- January 6: Deputy Secretary Sherman’s call with European External Action Service Secretary General Sannino
- January 8: Secretary Blinken’s call with EU High Representative Borrell
او ایس سی ای کے ساتھ رابطے
- December 2: Secretary Blinken joins OSCE ministerial meeting in Stockholm, Sweden
- December 30: Deputy Secretary Sherman’s call with OSCE Secretary General Schmid
- January 7: Deputy Secretary Sherman’s call with OSCE Secretary General Schmid
بخارسٹ نائن (بی9) اور نیٹو کے مشرقی پہلو کے اتحادیوں کے ساتھ رابطے
- November 24: National Security Advisor Sullivan’s Call with Polish National Security Bureau Chief Soloch
- November 25: Deputy Secretary of Defense Hicks addresses the B9 Defense Ministerial
- November 30: Secretary Blinken’s meeting with Latvian President Levits; Latvian Foreign Minister Rinkevics; Latvian Prime Minister Karins
- November 30: Secretary of Defense Austin’s Call with Polish Minister of National Defense Błaszczak
- November 30: National Security Advisor Sullivan’s Call with Romanian Presidential Security Advisor Oprisor
- December 8: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s meeting with Polish Chief of the General Staff Gen. Andrzejczak
- December 9: President Biden’s Call with B9 leaders
- December 13: Secretary of Defense Austin’s Meeting with Lithuanian Minister of National Defense Dr. Anušauskas; قومی سلامتی کے نائب مشیر اول فینر نے ڈاکٹر انوساسکاس سے بھی ملاقات کی۔
- December 16: National Security Advisor Sullivan’s Call with B9 Counterparts
- December 17: Secretary Blinken’s call with Bulgarian Prime Minister Petkov
- December 21: Secretary Blinken’s call with Lithuanian Prime Minister Simonyte
- December 27: National Security Advisor Sullivan’s call with Polish National Security Bureau Chief Soloch and Head of the International Policy Bureau Kumoch
- December 28: Secretary Blinken’s call with Polish Foreign Minister Rau
- January 3: Secretary Blinken’s call with B9 Foreign Ministers
- January 7: Secretary of Defense Austin’s call with Latvian Deputy Prime Minister and Minister of Defense Pabriks
اوقیانوس کے آر پار اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے
- November 9-13: Vice President Harris traveled to France to meet with President Macron; she also engaged with other European leaders, including European Council President Michel, German Chancellor Merkel, Italian Prime Minister Draghi, Greek Prime Minister Mitsotakis, and Spanish President Sanchez
- November 29: Secretary Blinken’s call with Austrian Foreign Minister Linhart
- November 30: Secretary Blinken’s meeting with Transatlantic Quad Foreign Ministers
- December 1: Secretary Blinken’s meeting with Turkish Foreign Minister Cavusoglu
- December 6: President Biden’s call with President Macron of France, then-Chancellor Merkel of Germany, Prime Minister Draghi of Italy, Prime Minister Johnson of the United Kingdom
- December 6: Secretary Blinken’s call with Greek Prime Minister Mitsotakis
- December 7: President Biden’s Call with President Macron of France, then-Chancellor Merkel of Germany, Prime Minister Draghi of Italy, Prime Minister Johnson of the United Kingdom
7 دسمبر: قومی سلامتی کے نائب مشیر اول فینر نے صدر بائیڈن کی صدر پوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد یورپی اتحادیوں اور شراکت دار ممالک کے سفیروں سے فون پر بات چیت کی۔
- December 8: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with French Chief of the Defense Staff Gen. Burkhard
- December 9: Secretary Blinken’s meeting with Norwegian Foreign Minister Huitfeldt
- December 10: President Biden’s Call with Chancellor Scholz of Germany
- December 11: Secretary Blinken’s meeting with Italian Foreign Minister Di Maio
- December 11: Secretary Blinken’s meeting with German Foreign Minister Baerbock
- December 11: Secretary Blinken’s meeting with UK Foreign Secretary Truss
13 دسمبر: قومی سلامتی کے نائب مشیر اول فینر، نائب وزیر خزانہ آڈائمو اور نائب وزیر خارجہ شرمن نے کوئنٹ ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ورچوئل ملاقات کی۔
- December 14: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with UK Chief of the Defense Staff Adm. Sir Radakin
- December 15: Secretary of Defense Austin’s Bilateral meeting with Canadian Minister of National Defense Anand
- December 17: Secretary of Defense Austin’s call with German Federal Minister of Defense Lambrecht
- December 20: Secretary Blinken’s meeting with Slovenian Foreign Minister Logar
- December 22: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with French Chief of the Defense Staff Gen. Burkhard
- December 23: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s call with UK Chief of the Defense Staff Adm. Sir Radakin
- December 23: Secretary Blinken’s call with UK Foreign Secretary Truss
- December 29: Secretary Blinken’s call with French, German, and UK Foreign Ministers
30 دسمبر: صدر بائیڈن کی صدر پوٹن سے بات کے بعد قومی سلامتی کے نائب مشیر اول فینر نے یورپی اتحادیوں اور شراکت دار ممالک کے سفیروں کے ساتھ بات چیت کی۔
- December 31: Secretary Blinken’s call with Italian Foreign Minister Di Maio
- December 31: Secretary Blinken’s call with Canadian Foreign Minister Joly
- January 3: Secretary Blinken’s call with Turkish Foreign Minister Cavusoglu
- January 4: Deputy Secretary Sherman’s call with Greek Foreign Minister Dendias
- January 5: Secretary Blinken’s meeting with German Foreign Minister Baerbock
- January 5: Secretary of Defense Austin’s call with UK Secretary of State for Defense Wallace
- January 5: Deputy Secretary Sherman’s call with Spanish State Secretary for Foreign and Global Affairs Bau
- January 6: Deputy Secretary Sherman’s call with French, German, Italian, and UK Counterparts
- January 7: Under Secretary of State Nuland’s call with Dutch Director General for Political Affairs van der Plas
نیٹو کے شراکت داروں (جارجیا، فِن لینڈ، سویڈن) کے ساتھ رابطے
- December 1-2: Secretary Blinken’s meeting with Swedish Prime Minister Andersson and Swedish Foreign Minister Linde
- December 9: Deputy Secretary Sherman’s meeting with Finnish MFA Permanent State Secretary Anttonen
- December 13: President Biden’s call with President of Finland Niinistö
- December 15: Chairman of the Joint Chiefs of Staff Milley’s meeting with Swedish Supreme Commander Gen. Bydén
- January 4: National Security Advisor Sullivan’s call with Nordic Counterparts
- January 5: Deputy Secretary Sherman’s call with Georgian Foreign Minister Zalkaliani
- January 7: Deputy Secretary Sherman’s meeting with Swedish Minister for Foreign Affairs Linde, قومی سلامتی کے نائب مشیر اول فینر نے وزیر لِنڈا سے بھی ملاقات کی۔
اوقیانوس کے آر پار اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ آئندہ مشاورت
10 جنوری: نیٹو کے لیے امریکہ کی سفیر سمتھ نیٹو۔ یوکرین کمیشن میں اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ شرکت کریں گی۔
11 جنوری: نائب وزیر خارجہ شرمن نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹنبرگ سے ملاقات کریں گی۔
11 جنوری: نائب وزیر خارجہ شرمن شمالی اوقیانوس کونسل کے اجلاس میں نیٹو اتحادیوں کو جنیوا میں ہونے والی تزویراتی توازن سے متعلق بات چیت سے آگاہ کریں گی۔
11 جنوری: نائب وزیر خارجہ شرمن یورپی یونین کی سیاسی امور اور سلامتی سے متعلق کمیٹی کی کونسل میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دیں گی۔
11 جنوری: نائب وزیر خارجہ شرمن یورپی کمیشن کے صدر کی کابینہ کے سربراہ سیبرٹ اور یورپ میں خارجہ اقدامات کے ادارے کے سیکرٹری جنرل سینینو سے ملاقات کریں گی۔
12 جنوری: نائب وزیر خارجہ شرمن نیٹو۔ روس کونسل کے اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔
13 جنوری: او ایس سی ای میں امریکہ کی سفیر کارپینٹر روس۔ یوکرین مسئلے پر او ایس سی ای کی مستقل کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گی۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/01/10/fact-sheet-u-s-diplomatic-engagement-with-european-allies-and-partners-ahead-of-talks-with-russia/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔