An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
5 اپریل 2021

امریکی دفتر خارجہ میں سیاسی و عسکری امور کے دفتر میں ہتھیاروں کو ہٹانے اور ان میں کمی لانے سے متعلق شعبے نے ‘زمین پر بحفاظت نقل و حرکت’ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جو امریکہ کے روایتی ہتھیاروں کے خاتمے کے پروگرام کی کامیابیوں کو واضح کرتی ہے۔

امریکہ روایتی ہتھیاروں کے خاتمے میں مالی مدد دینے والا دنیا کا واحد سب سے بڑا ملک ہے جس نے 1993 سے اب تک عالمگیر امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے 100 سے زیادہ ایسے ممالک میں بارودی سرنگوں اور اَن چلے اسلحے سے انسانی زندگی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 4 بلین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی ہے جو ماضی میں جنگوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ نے فالتو، غیرمحفوظ یا کسی اور طرح خطرات کا سبب بننے والے چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں کمی لانے کے لیے دنیا کے ممالک کے ساتھ اشتراک بھی کیا ہے۔ 2020 میں امریکہ نے 49 ممالک میں روایتی ہتھیاروں کے خاتمے کی کوششوں کے لیے 259 ملین ڈالر سے زیادہ رقم دی۔

مزید محفوظ و مامون اور خوشحال دنیا کی تعمیر کے لیے امریکی حکومت اور ہمارے عالمی شراکت داروں کی معاونت اہمیت رکھتی ہے۔ اس ضمن میں مالی مدد کے لیے کانگریس کی جانب سے دو جماعتی تعاون کی بدولت دفتر خارجہ دیگر عطیہ دہندہ ممالک کے ساتھ مل کر یہ اہم کام جاری رکھنے کا متمنی ہے۔ ان میں جنگوں سے متاثرہ ممالک اور وہ بہادر مردوخواتین شامل ہیں جو خطرات کے دھانے پر موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود کو محفوظ بنانے اور بارودی سرنگوں نیز خطرے کا باعث بننے والے دیگر دھماکہ خیز مواد کی صفائی کے لیے متاثرہ علاقوں میں کام کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی پی ایم کی ویب سائٹ سے رجوع کیجیے یا ‘زمین پر بحفاظت نقل و حرکت’ کی مطبوعہ نقل کے حصول کی درخواست کے لیے pm-cpa@state.gov پر کانگریس اور عوامی امور کے دفتر میں سیاسی و عسکری امور کے شعبے سے رابطہ کیجیے اور ہمیں ٹویٹر پر @StateDeptPM کو فالو کیجیے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/to-walk-the-earth-in-safety-new-report-showcases-u-s-global-leadership-in-landmine-clearance-and-conventional-weapons-destruction/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future