An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
برائے فوری اجرا
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا بیان
28 فروری 2021

امریکہ ہفتہ 27 فروری کو سعودی عرب میں آبادی کے مراکز پر حوثیوں کے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ یہ حملے ناصرف بے گناہ شہریوں بلکہ یمن میں امن و استحکام کے امکانات کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ ہم حوثیوں سے کہتے ہیں کہ وہ یہ دہشت خیز حملے بند کریں اور یمن کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور سلامتی لانے کے ہدف پر پیش رفت کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفتھز اور امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹم لینڈرکنگ کے ساتھ تعمیری انداز میں بات چیت کریں۔ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت اور ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے حملوں کا سامنا کرنے کی صورت میں اس کی زمینی سالمیت کے دفاع میں مدد دینے کے لیے بدستور پرعزم ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/houthi-attacks-on-saudi-arabia/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future