امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
23 فروری 2021
آج سینیٹ کی جانب سے لنڈا تھامس۔گرین فیلڈ کی اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل سفیر کی حیثیت سے توثیق عالمی سطح پر امریکی قیادت کو بحال کرنے اور اسے وسعت دینے سے متعلق صدر بائیڈن کے وعدے کو محکم کرتی ہے۔ سفیر تھامس-گرین فیلڈ ایک تجربہ کار سفارت کار، امریکی اقدار سے وابستہ اور اقوام متحدہ و دیگر کثیرملکی جگہوں پر ہمارے ملک کے مقام کی تعمیرنو کے لیے درست انتخاب ہیں۔ میں ان کی توثیق پر انہیں مبارک باد دیتا ہوں اور امریکہ کے عوام اور ان کے مفادات کے لیے کام کرنے کی غرض سے ان کے ساتھ شراکت کی مشتاقانہ توقع رکھتا ہوں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/on-the-confirmation-of-ambassador-linda-thomas-greenfield/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔