An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی مشن برائے اقوام متحدہ
دفتر تعلقات عامہ و عوامی سفارت کاری
برائے فوری اجراء
20 ستمبر، 2022

اقوام متحدہ میں امریکہ کے مشن کے ترجمان نیٹ ایونز کے مطابق:

اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لِنڈا تھامس۔گرین فیلڈ نے آج یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا سے ملاقات کی۔ سفیر تھامس۔گرین فیلڈ نے روس کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف اپنے خودمختار علاقے کے دفاع کے لیے امریکہ کی جانب سے یوکرین کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

سفیر تھامس۔گرین فیلڈ اور وزیر خارجہ کولیبا نے یوکرین کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر روس کی پشت پناہی میں ریفرنڈم کے اعلان کی مذمت کی۔ یہ جعلی ریفرنڈم خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی توہین ہیں جنہیں اقوام متحدہ کے چارٹر میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ سفیر تھامس۔گرین فیلڈ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ یوکرین کے خودمختار علاقوں کے اپنے ساتھ الحاق کی کسی کوشش کو تسلیم نہیں کرے گا۔

سفیر تھامس۔گرین فیلڈ اور وزیر خارجہ کولیبا نے اعادہ کیا کہ تمام رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا دفاع کریں اور یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے نتیجے میں شدت اختیار کر جانے والے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اکٹھے کام کریں جن میں غذائی عدم تحفظ کا عالمگیر بحران بھی شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی زرعی پیداوار کو عالمی منڈیوں میں پہنچانے کے لیے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل کے اقدام کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://usun.usmission.gov/readout-ambassador-linda-thomas-greenfields-meeting-with-foreign-minister-dmytro-kuleba-of-ukraine/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future