An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
3 جون، 2021

صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر جون 2021 میں برطانیہ، بیلجیم اور سوئزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ یہ صدر بائیڈن کا بیرون ملک پہلا دورہ ہو گا اور جیسا کہ قبل ازیں اعلان کیا جا چکا ہے اس دوران برطانیہ کے دورے میں خاتون اول جِل بائیڈن بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ یہ دورہ اپنے اتحاد بحال کرنے، بحراوقیانوس کے آر پار تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانے اور عالمگیر مسائل سے نمٹنے اور امریکہ کے مفادات کا بہتر طور سے تحفظ کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور کثیرملکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں امریکہ کے عزم کو واضح کرے گا۔

صدر بائیڈن 10 جون کو برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات میں امریکہ اور برطانیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کی پائیدار قوت کی توثیق کریں گے۔ صدر بائیڈن برطانیہ کے شہر کورنوال میں جی7 کانفرنس میں شرکت کریں گے جو 11 سے 13 جون تک ہو گی۔ اس موقع پر وہ کثیرملکی حکمت عملی سے امریکہ کی وابستگی کو مضبوط کریں گے، صحت عامہ، معاشی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر امریکہ کی پالیسی سے متعلق اہم ترجیحات پر پیش رفت کے لیے کام کریں گے اور بڑی جمہوریتوں کے ساتھ یکجہتی اور مشترکہ اقدار کا اظہار کریں گے۔ وہ جی7 میں اپنے ساتھی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

13 جون کو صدر اور ڈاکٹر بائیڈن ونڈسر کیسل میں عزت مآب ملکہ الزبتھ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد ڈاکٹر بائیڈن امریکہ واپس آ جائیں گی۔

صدر بائیڈن برطانیہ سے بیجلیم کے دارالحکومت برسلز جائیں گے جہاں وہ 14 جون کو نیٹو کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ صدر بائیڈن نیٹو، بحراوقیانوس کے آر پار سلامتی اور مشترکہ دفاع سے متعلق امریکہ کے عزم کی توثیق کریں گے۔ اس موقع پر صدر بائیڈن اتحاد کو مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے اور اتحادیوں میں موثر طور سے برابر ذمہ داریوں کی تقسیم یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر بائیڈن ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان سے بھی ملیں گے اور ان سے تمام دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

صدر بائیڈن برسلز میں 15 جون کو امریکہ- یورپ کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے جس سے مشترکہ مفادات اور اقدار کی بنیاد پر اوقیانوس کے آر پار مضبوط شراکت سے ہماری وابستگی واضح ہو گی۔ اس موقع پر دونوں اطراف کے رہنما عالمگیر تحفظِ صحت یقینی بنانے، عالمگیر معاشی بحالی کا عمل تیز کرنے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، ڈیجٹیل اور تجارتی شعبے تعاون بڑھانے، جمہوریت کو مضبوط کرنے اور خارجہ پالیسی سے متعلق باہمی خدشات رفع کرنے کے لے ایک مشترکہ ایجنڈے پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ صدر بائیڈن عزت بیلجیم کے عزت مآب کنگ فلپ اور بیلجیم کے وزیراعظم الیگزنڈر ڈی کرو سے بھی ملیں گے۔

جیسا کہ قبل ازیں اعلان کیا جا چکا ہے، اس کے بعد صدر بائیڈن سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا جائیں گے جہاں وہ 16 جون کو روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کریں گے۔ صدر بائیڈن جنیوا میں سوئزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن اور وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/06/03/statement-by-press-secretary-jen-psaki-on-updates-to-the-presidents-travel-to-the-united-kingdom-belgium-and-switzerland/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future