امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا بیان
24 جون، 2021
آج محکمہ داخلی سلامتی، محکمہ تجارت اور محکمہ محنت نے چین کی جانب سے شِنگ جینگ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جبری مشقت کو روکنے کے اقدامات کا اعلان کیا۔ ہم چین کی حکومت کی جانب سے لی جانے والی جبری مشقت اور شِنگ جینگ میں ویغور آبادی اور دیگر نسلی و مذہبی اقلیتی گروہوں کے ارکان کی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اس سے جواب طلبی کے لیے اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ہم دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم آواز ہو کر چین کی جانب سے کیے جانے والے جرائم کو فوری روکے جانے اور ان جرائم کے بہت سے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/u-s-actions-to-address-forced-labor-in-xinjiang-china/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔