An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
20 ستمبر، 2021
انٹرکانٹینینٹل نیویارک بارکلے
نیویارک، نیویارک
اقتباسات

صدر بائیڈن: جنابِ سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ میں اس اعلیٰ سطحی ہفتے کے آغاز پر میرے ساتھ ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر آپ کا شکریہ۔ آپ کے مرکزی عملے سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں اس وباء کے دوران اور عالمگیر بحرانوں اور مسائل میں رہنمائی کے لیے اقوام متحدہ میں مسلسل قائدانہ کردار پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

امریکہ اور اقوام متحدہ کے مابین مضبوط شراکت کی بنیاد مشترکہ اقدار اور اصولوں پر ہے۔ اس موقع پر یہ رشتے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

امریکہ واپس آ گیا ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور اس کی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ کووڈ۔19 کا خاتمہ کرنے اور موسمیاتی بحران کی صورت میں انسانیت کو لاحق اب تک کے سنگین ترین خطرے پر قابو پانے جیسے مسائل کا عالمگیر حل درکار ہے اور کوئی ایک ملک یا دس ملک اکیلے یہ کام نہیں کر سکتے۔ سیکرٹری جنرل اور میں انسانی آزادی اور وقار کے اصولوں سے مضبوط وابستگی رکھتے ہیں جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد اٹھائی گئی تھی۔

میں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کا دوبارہ مطالعہ کیا۔ مجھے یاد ہے کہ ـــ بعض اوقات ہم یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے بنیاد اصول کیا تھے ـــ آپ نہیں، مگر ہم ـــ دنیا یہ بات بھول جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہر رکن ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بنیادی وعدوں پر قائم رہے جو ہم سب نے کیے ہیں۔ یہ بہت بڑا ہدف پہلے ہی ہمارے سامنے ہے اور یہ حقیقی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے عزم میں کبھی کمی نہیں آئی جیسا کہ ہمارا آئین ہے۔ عزم اہم ہوتا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتیں ہر فرد کے لیے مساوی خوشحالی، امن اور سلامتی کے لیے عالمی قانون کی بنیاد پر قائم نظام میں اکٹھے کام جاری رکھیں۔

اسی لیے مجھے کل اسمبلی سے خطاب اور آج اپنے اجلاس کا انتظار ہے۔ اقوام متحدہ سے خطاب میرے لیے بہت بڑااعزاز ہو گا۔

بات کا موقع دینے پر آپ کا بہت شکریہ۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/speeches-remarks/2021/09/20/remarks-by-president-biden-and-united-nations-secretary-general-guterres-before-bilateral-meeting/ 

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future