An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
27 ستمبر، 2021

واشنگٹن: آج صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر جان این کینگاسانگ کو خصوصی سفیر اور دنیا بھر میں ایچ آئی وی/ ایڈز کا مقابلہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کا رابطہ کار نامزد کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ خصوصی سفیر ایڈز سے چھٹکارے کے لیے امریکی صدر کے ہنگامی منصوبے (پیپفار) کی قیادت، انتظام اور نگرانی کرتا ہے جو کہ تاریخ میں کسی ملک کی جانب سے کسی ایک بیماری سے نمٹنے، لاکھوں لوگوں کو ایچ آئی وی انفیکشن سے تحفظ دینے، زندگیاں بچانے اور ایچ آئی وی/ ایڈز کی وباء کے خاتمے کی جانب پیش رفت کے لیے کیا گیا سب سے بڑا عہد ہے۔ ڈاکٹر کینگا سانگ اپنی تعیناتی کی توثیق ہونے کی صورت میں یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے جس کا تعلق افریقہ سے ہے۔

جان این کینگاسانگ، نامزد خصوصی سفیر اور دنیا بھر میں ایچ آئی وی/ ایڈز کا مقابلہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے رابطہ کار

ڈاکٹر جان این کینگاسانگ اس وقت ‘بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے افریقہ مراکز’ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں جو ایتھوپیا کے دارالحکومت ایڈیس ابابا میں افریقن یونین کا خصوصی تکنیکی ادارہ ہے۔

اس سے قبل کینگاسانگ ‘بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے امریکی ادارے’ کے مرکز برائے عالمگیر صحت میں قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر اور اس سے پہلے سی ڈی سی میں عالمی سطح پر ایچ آئی وی/ ایڈز اور تپ دق پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق شعبے کی انٹرنیشنل لیبارٹری برانچ کے سربراہ تھے۔ کیگاسانگ مرکز برائے عالمگیر صحت میں عالمی سطح پر ایچ آئی وی/ ایڈز اور تپ دق پر قابو پانے کے اقدامات سے متعلق شعبے میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے لیبارٹری سائنس اور پیپفار کے لیبارٹری ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے معاون سربراہ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ وہ نیویارک میں ویکسین سے متعلق عالمگیر اقدام اور ناروے میں وباء سے نمٹنے کی تیاری کے لیے اختراعی اقدامات کے لیے بنائے گئے اتحاد کے بورڈ کے رکن بھی رہے ہیں۔

کینگاسانگ نے کیمرون کی یونیورسٹی آف یاؤنڈی سے سائنس میں بی ایس سی کرنے کے بعد بیلجیم کے شہر اینٹویرپ میں انسٹیٹیوٹ آف ٹراپیکل میڈیسن سے ایم ایس سی اور بیلجیم کی یونیورسٹی آف برسلز سے میڈیسن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول آف گورنمنٹ سے قیادت اور انتظامی امور میں ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔

وہ بہت سے اعزازات حاصل کر چکے ہیں اور متعدد مواقع پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔ وہ 2020 سے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے کووڈ۔19 کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے آئے ہیں۔ وہ بہت سے موقر جرائد میں شائع ہونے والے 250 سے زیادہ مضامین کے مصنف یا معاون مصنف ہیں۔ نامزدگی کی توثیق ہونے کی صورت میں وہ یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے جس کا تعلق افریقہ سے ہے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/09/27/president-biden-announces-intent-to-nominate-dr-john-n-nkengasong-as-ambassador-at-large-and-coordinator-of-united-states-government-activities-to-combat-hiv-aids-globally/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future