An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
سیکرٹری اطلاعات جین ساکی کا بیان
24 فروری، 2022

صدر اور جی 7 کے رہنماؤں نے صدر پوٹن کے یوکرین پر بلااشتعال اور بلاجواز حملے کا فوری جواب دینے کے عزم کا اعادہ اور یوکرین کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے مہینوں سے جاری اپنے رابطوں کو آگے بڑھایا اور روس کا احتساب کرنے کے لیے پابندیوں اور دوسرے معاشی اقدامات کے مجموعے پر پیش رفت کے لیے اتفاق کیا۔ جی 7 دنیا کی ممتاز جمہوریتوں کا اکٹھ ہے اور یہ ممالک دنیا کی 50 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کی جانب سے باہم مل کر روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں بے مثال ہوں گی۔ پوٹن کے منتخب کردہ اقدامات کے نتیجے میں اب روس کو اپنی معیشت پر فوری اور شدید دباؤ کا سامنا ہو گا اور اسے عالمی مالیاتی نظام، عالمگیر تجارت اور جدید ٹیکنالوجی سے الگ تھلگ ہونے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ جی 7 کے رہنماؤں نے روس کے اقدامات سے سامنے آنے والے کسی طرح کے ذیلی اثرات کو محدود رکھنے کے لیے جاری کوششیں تیز کرنے اور توانائی کی عالمی مںڈیوں میں استحکام برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ صدر بائیڈن نے اس اہم موقع پر تمام رہنماؤں کو جمع کرنے پر جرمنی کے چانسلر اولف شولز کو شکریے کا پیغام بھی دیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/08/24/statement-by-press-secretary-jen-psaki-on-president-bidens-meeting-with-g7-leaders-2/ 

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future