صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن سے بات کی۔ صدر بائیڈن نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ تناؤ میں کمی لائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر روس نے یوکرین میں مزید مداخلت کی تو امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار فیصلہ کن ردعمل دیں گے۔ صدر بائیڈن نے اس مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کے عمل کی حمایت کا اظہار بھی کیا جس کا آغاز آئندہ سال دوطرفہ استحکامی بات چیت، نیٹو میں نیٹو- روس کونسل اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ذریعے ہو گا۔ صدر بائیڈن نے زور دیا کہ اس بات چیت میں ٹھوس پیش رفت تناؤ بڑھانے کے بجائے تناؤ میں کمی لانے کے ماحول کی موجودگی میں ہی ممکن ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/12/30/statement-by-press-secretary-jen-psaki-on-president-bidens-call-with-president-elect-gabriel-boric-of-chile/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔