وائٹ ہاؤس
12 فروری، 2022
صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹن سے یوکرین کی سرحدوں پر روس کے بڑھتے ہوئے فوجی اجتماع کے بارے میں بات کی۔ اس بات چیت میں صدر بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر روس نے یوکرین پر مزید چڑھائی کی تو امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مِل کر فیصلہ کن ردعمل دے گا اور روس کو اس کی فوری اور کڑی قیمت چکانا پڑے گی۔ صدر بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے سے بڑے پیمانے پر انسانی مصائب جنم لیں گے اور روس کی ساکھ ختم ہو جائے گی۔ صدر بائیڈن نے صدر پوٹن پر واضح کیا کہ اگرچہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مِل کر اس مسئلے کا سفارتی حل نکالنے کے لیے بدستور تیار ہے لیکن ہم دیگر حالات کے لیے بھی اتنے ہی تیار ہیں۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/02/12/readout-of-president-bidens-call-with-president-vladimir-putin-of-russia/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔