وائٹ ہاؤس
برائے فوری اجراء
22 فروری، 2022
آج صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا سے ملاقات کی اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت میں امریکہ کے عزم کی دوبارہ توثیق کی۔ صدر بائیڈن نے وزیر خارجہ کولیبا کو روس کی جانب سے یوکرین میں خود ساختہ ڈی این آر اور ایل این آر علاقوں کی ”آزادی” کو تسلیم کیے جانے کے فیصلے پر امریکہ کے ردعمل، امریکہ کی جانب سے گزشتہ رات جاری کردہ انتظامی حکم اور روس کے خلاف آج اعلان کردہ نئی پابندیوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدر نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ امریکہ یوکرین کو سلامتی کے شعبے میں اور وسیع معاشی مدد مہیا کرتا رہے گا۔ صدر بائیڈن نے اعادہ کیا کہ روس کی جانب سے کسی مزید جارحیت کی صورت میں امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے قریبی تعاون سے اس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/02/22/readout-of-president-bidens-meeting-with-foreign-minister-kuleba-of-ukraine/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔