وائٹ ہاؤس
دفتر برائے سیکرٹری اطلاعات
8 فروری 2021
صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی سے بات کی اور یہ عزم کیا کہ امریکہ اور انڈیا کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ جیتنے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر اپنی شراکت کی تجدید، دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے عالمگیر معیشت کی تعمیر نو اور عالمگیر دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اکٹھے لڑنے کے لیے باہم مل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک آزاد اور کھلے ہند-الکاہل کے فروغ بشمول سمندری آزادی، علاقائی سالمیت اور چار رخی اتحاد کے ذریعے ایک مضبوط علاقائی ڈھانچے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر نے دنیا بھر میں جمہوری روایات اور اصولوں کے دفاع کی خواہش واضح کی اور کہا کہ جمہوری اقدار سے مشترکہ وابستگی امریکہ-انڈیا تعلقات کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید عزم کیا کہ برما میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری عمل قائم رہنا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے متعدد عالمگیر مسائل پر قریبی رابطہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا اور امریکہ اور انڈیا کے باہم مل کر اپنے عوام اور ملک کے لیے کامیابی کے حصول کی توقع کی۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/02/08/readout-of-president-joseph-r-biden-jr-call-with-prime-minister-narendra-modi-of-india /
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔