An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
26 اپریل، 2021
بات چیت کی تحریری نقل

صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج انڈیا کے وزیراعظم نریندرا مودی سے بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے عزم کیا کہ امریکہ اور انڈیا کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ میں اکٹھے کام کریں گے۔ صدر نے کوویڈ۔19 کی شدت میں حالیہ اضافے سے متاثر ہونے والے انڈیا کے لوگوں کے لیے امریکہ کی مستقل مدد کا وعدہ کیا۔ اس سلسلے میں امریکہ آکسیجن سے متعلقہ سازوسامان، ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد اور علاج معالجے سمیت بہت سی ہنگامی مدد مہیا کر رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے دونوں ممالک میں بھرپور تعاون کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے عزم کیا کہ امریکہ اور انڈیا اپنے شہریوں اور اپنے معاشروں کی صحت کے تحفظ کی کوششوں میں شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2021/04/26/readout-of-president-joseph-r-biden-jr-call-with-prime-minister-narendra-modi-of-india-2/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future