An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
18 مارچ، 2022

صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج چین کے صدر ژی جِن پِنگ سے بات کی۔ یوکرین پر روس کا بلااشتعال حملہ اس بات چیت کا خاص موضوع تھا۔ صدر بائیڈن نے اس بحران کے بارے میں امریکہ اور ہمارے اتحادیوں اور شراکت داروں کے نکتہ ہائے نظر کا خاکہ پیش کیا۔ صدر بائیڈن نے ہماری جانب سے اس جنگ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور پھر اس حملے کے بعد ہمارے ردعمل کی تفصیل بیان کی جس میں روس کے خلاف تادیبی اقدامات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چین روس کو مادی معاونت مہیا کرتا ہے جو کہ یوکرین کے شہروں اور عام شہریوں پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے تو پھر اس کے کون سے اثرات اور نتائج سامنے آئیں گے۔ صدر نے واضح کیا کہ امریکہ اس بحران کو سفارتی طور سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے راستے کُھلے رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین مسابقت کو درست خطوط پر استوار رکھا جا سکے۔ صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تائیوان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور زور دیا کہ امریکہ تائیوان کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں کسی یکطرفہ تبدیلی کی مخالفت کرتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیموں کو آنے والے اہم وقت میں آج کی بات چیت کی روشنی میں آئندہ اقدامات کا ہدف دیا۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2022/03/18/readout-of-president-joseph-r-biden-jr-call-with-president-xi-jinping-of-the-peoples-republic-of-china-2/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future