An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

وائٹ ہاؤس
7 اکتوبر، 2023

آج صبح میں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے اسرائیل میں جاری ہولناک حملوں کے بارے میں بات کی۔ امریکہ حماس کے دہشت گردوں کی جانب سے غزہ سے اسرائیل کے خلاف اس ہولناک حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے اور میں نے وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کیا کہ ہم اسرائیل کی حکومت اور لوگوں کی حمایت میں تمام ضروری اقدامات کے لیے تیار ہیں۔ دہشت گردی کو کسی بھی طرح کے حالات میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اسرائیل کے پاس اپنے اور اپنے لوگوں کے دفاع کا حق ہے۔ امریکہ خبردار کرتا ہے کہ اسرائیل کا مخالف کوئی فریق ان حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔  میری انتظامیہ اسرائیل کی سلامتی کی ٹھوس اورغیرمتزلزل حمایت کرتی ہے۔

جِل اور میں اس تشدد سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا گو ہیں۔ ہم جانوں کے ضیاع پر دل شکستہ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید رکھتے ہیں۔

میری ٹیم اور میں اس صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.whitehouse.gov/briefing-room/statements-releases/2023/10/07/statement-from-president-joe-biden-condemning-terrorist-attacks-in-israel/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future