An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
ترجمان کا دفتر
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
12 اکتوبر، 2022

امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی ایک آزاد، کھلی، محفوظ اور خوشحال دنیا کا تصور اور اسے پانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کرتی ہے۔ یہ محض ہمارا ہی تصور نہیں ہے بلکہ بہت سے دیگر ممالک کی بھی یہی سوچ ہے جو ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں خوداختیاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کے بنیادی اصولوں کا احترام ہو، جہاں ممالک اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات خود متعین کرنے کے لیے آزاد ہوں، اطلاعات کا بہاؤ آزادانہ ہو، عالمگیر انسانی حقوق برقرار رہیں اور عالمی معیشت مساوی بنیادوں پر چلے جس میں تمام لوگوں کو مواقع میسر آئیں۔

امریکہ اپنی سفارت کاری کے ذریعے ممالک کا ممکنہ ترین مضبوط تر اور وسیع تر اتحاد قائم کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے بے مثل نیٹ ورک سے کام لینا جاری رکھے گا۔ ایک ایسے وقت میں ہم اکٹھے ہو کر اس تصور کو فروغ دیں گے اور اس کا دفاع کریں گے جب ترمیم پسند اور آمرانہ قوتیں عالمی امن اور استحکام کو کمزور کر رہی ہیں اور ہمیں موسمیاتی بحران اور وباؤں جیسے بے مثال مشترکہ مسائل کا سامنا ہے جن سے تمام ممالک کے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ امریکہ اور دنیا کے لیے فیصلہ کن دہائی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جس طرح ہم نے اپنی پوری تاریخ میں ثابت کیا ہے، اس مرتبہ بھی ہم اس لمحے کو اپنی دسترس میں لیتے ہوئے وقت کے تقاضوں پر پورا اتریں گے۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/release-of-the-presidents-national-security-strategy/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future