An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
3 اگست، 2021

ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:

وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج دنیا بھر کی متنوع آبادی سے تعلق رکھنے والے 11 ایسے کارکنوں سے ورچوئل ملاقات کی جو کووڈ۔19 کے خلاف اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شہری سلامتی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے امور کی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا بھی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ موجود تھیں۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکہ سول سوسائٹی کے ان قابل قدر کارکنوں کے ساتھ کام کرنے کو اہمیت دیتا ہے۔ اس موقع پر انہوں ںے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کووڈ۔19 کے خلاف اگلی صفوں میں کام کرنے والے ان رہنماؤں کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہولناک نقصان اور تکالیف کے دوران لوگوں کی بھلائی یقینی بنانے کے لیے ان کی بے لوث کوششیں حالیہ عیدالاضحٰی کے جذبے کا واضح اور پرجوش اظہار تھیں۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-muslim-frontline-workers-on-the-occasion-of-eid-al-adha/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future