An official website of the United States Government Here's how you know

Official websites use .gov

A .gov website belongs to an official government organization in the United States.

Secure .gov websites use HTTPS

A lock ( ) or https:// means you’ve safely connected to the .gov website. Share sensitive information only on official, secure websites.

امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن کا بیان
12 مئی، 2021

میں امریکہ اور دنیا بھر میں عید الفطر منانے والے تمام مسلمانوں کو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔

عیدالفطر کے موقع پر ہم سخاوت، شراکت، تعاون اور دردمندی کی اقدار سے رجوع کرتے ہیں اور عالمگیر وباء کی موجودگی میں دنیا بھر کے ان مسلمانوں کی تکریم کرتے ہیں جنہوں نے اجتماعات کے بجائے اپنے اہلخانہ میں رہ کر عبادت کی اور روزہ رکھا۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں بلکہ ان سے تمام لوگوں کو محفوظ اور صحت مند رکھنے میں مدد ملی ہے۔ ہم اس وباء سے پیدا ہونے والے المناک حالات میں لوگوں کی مدد کے لیے اگلی صفوں میں کام کرنے والے مسلمانوں کی خدمات کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ ان کی یہ بے غرضی ہم سب کے لیے باعثِ تحریک ہے۔

اس موقع پر ہم ان لوگوں کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے مصیبتوں کا سامنا کیا اور تشدد سے جان بچا کر نکلنے پر مجبور ہوئے اور وہ لوگ بھی جنہوں نے اس سفر میں ان کی مدد کی ہے۔ یہ لوگ ہم سب کو یاد دہانی کراتے ہیں کہ ہمیں ناصرف زندگیاں بچانے بلکہ خاص طور پر ضرورت کے اس غیرمعمولی وقت پر تمام لوگوں کے وقار کی بحالی اور ان کی ضروریات کو سمجھنے کے لیے مقامی اور عالمی سطح پر کام کرنا ہے۔

مجھے بہت افسوس ہے کہ میں وباء کے باعث اس سال عیدالفطر کی خوشی میں تقریب کا انعقاد نہیں کر سکتا، تاہم میں متنوع مسلمان سماجی گروہوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور ان میں مزید مضبوطی لانے کے لیے کام جاری رکھوں گا۔ میں آپ سبھی کو پُرمسرت عیدالفطر کی مبارک دیتا ہوں۔ عید مبارک۔


اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/on-the-occasion-of-eid-al-fitr/

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future